پاکستان میں جمعہ کی شام ایک بڑا ریل حادثہ پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہےکہ لاہورسےتقریباً 50 کلومیٹردورشیخو پورہ ضلع کےکالا شاہ کوکا کےقریب اسلام آباد ایکسپریس کی دس بوگیاں پٹری سےاتر گئیں۔ حکام نے بتایا کہ29 مسافرزخمی ہوگئے۔ اور تین مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان ریلوے نے بتایا کہ لاہورسے راولپنڈی جانے والی ٹرین کالا شاہ کاکو کے قریب پٹری سے اترگئی۔
اسلام آباد ایکسپریس ٹرین لاہور،ریلوےاسٹیشن سے روانہ ہونےکے تقریباً30 منٹ بعد پٹری سے اتر نے کا واقعہ پیش آیا۔ٹرین کی دس بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری جوابی کارروائی کی۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پٹری سے اترنے والی بوگیوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ وزیر ریلوے محمد حنیف عباس نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سات دن میں رپورٹ پیش کی جائے۔
Pakistan: 29 injured as Islamabad Express derails near Kala Shah Kaku
— ANI Digital (@ani_digital) August 2, 2025
Read @ANI Story | https://t.co/eIx0qZ8wRR#Pakistan #IslamabadExpress #Derails pic.twitter.com/E6OMp1mkTU
پاکستان میں 15 دنوں میں ٹرین کےپٹری سے اترنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔28 جولائی کو صوبہ سندھ میں مبینہ دھماکےکی وجہ سے جعفر ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سےاتر گئیں۔ اور اس سے قبل 17 جوالائی کو جیکب آباد میں جعفر ایکسپریس کو ایک بار پھر دھماکوں کا نشانہ بنایا گیا۔ جس کےباعث وہ دوبارہ پٹری سےاتر گئی۔ حالیہ ٹرین حادثہ پاکستان میں ریل کی حفاظت کے حوالےسے بڑھتی ہوئی تشویش میں اضافہ کر تاہے۔