Saturday, August 02, 2025 | 08, 1447 صفر
  • News
  • »
  • جموں وکشمیر
  • »
  • جموں و کشمیر کے کولگام میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم جاری

جموں و کشمیر کے کولگام میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم جاری

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Aug 02, 2025 IST     

image
جموں و کشمیر کے کولگام میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز نے اب تک دو دہشت گرد کو ہلاک کیا ہے جبکہ باقی دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔ چنار کور انڈین آرمی نے سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کیا کہ سیکورٹی فورسز نے اب تک ایک دہشت گرد کو ہلاک کیا ہے جبکہ آپریشن ابھی جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق دیر شام ضلع کے جنگلاتی علاقے میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی۔ مگر اب خبر آرہی ہے ھیکہ  ایک اور دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا ہے 
 
 
فوج  اور  پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ اور سی آر پی ایف کے جوانوں نے جنگلاتی علاقے میں تلاشی مہم چلائی۔چھپے ہوئے دہشت گردوں نے فوجیوں پر فائرنگ کی۔ تھوڑی دیر تک دونوں جانب سے فائرنگ ہوتی رہی تاہم دہشت گرد اندھیرے کی آڑ میں جنگل میں فرار ہوگئے۔ تاہم آج صبح سیکورٹی فورسز نے ایک دہشت گرد کو ہلاک کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ پانچ دنوں میں وادی میں یہ دوسرا آپریشن ہے۔ اس سے قبل سری نگر میں ایک آپریشن کے دوران لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد مارے گئے تھے۔
 
معلومات کے مطابق دیر شام کو ضلع کے دیوسر کے اکھل جنگلاتی علاقے میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی۔ فوج، پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ اور سی آر پی ایف کے جوانوں نے جنگلاتی علاقے میں تلاشی مہم چلائی۔چھپے ہوئے دہشت گردوں نے فوجیوں پر فائرنگ کی۔ دونوں جانب سے تھوڑی دیر تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا تاہم دہشت گرد اندھیرے کی آڑ میں جنگل میں فرار ہوگئے۔ دہشت گردوں نے رات گئے گھیرا تنگ کر دیا۔
 
ہفتہ کو سیکورٹی فورسز نے ایک دہشت گرد کو ہلاک کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ پانچ دنوں میں وادی میں یہ دوسرا آپریشن ہے۔ اس سے قبل سری نگر کے دچیگام میں ایک آپریشن کے دوران لشکر کمانڈر سمیت تین پاکستانی دہشت گرد مارے گئے تھے۔