Thursday, May 21, 2026 | 03 ذو الحجة 1447
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • دہلی: گھر کے اندر ماں اور بیٹے کا بے رحمی سے قتل، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 افراد کی موت

دہلی: گھر کے اندر ماں اور بیٹے کا بے رحمی سے قتل، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 افراد کی موت

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: May 21, 2026 IST

دہلی: گھر کے اندر ماں اور بیٹے کا بے رحمی سے قتل، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 افراد کی موت
راجدھانی دہلی جرائم کی وارداتوں سے دہل اٹھی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں دہلی میں 5 افراد کی ہلاکت کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ اب دہلی کے گووند پوری میں ایک گھر کے اندر ماں اور بیٹے کی ہلاکت ہو گئی ہے۔ اس خبر کے باہر آتے ہی پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بدمعاشوں نے گھر میں گھس کر 38 سالہ شاردہ اور ان کے 13 سالہ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتارا ہے۔ دونوں پر کسی تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا گیا ہے۔
 
نقدی اور سونے چاندی کے زیورات غائب:
 
میڈیا رپوٹس کے مطابق، خاندان کا سربراہ جب رات کو اپنی دکان بند کر کے گھر لوٹا، تو اس نے کچن (باورچی خانے) میں اپنی بیوی اور بیٹے کو خون میں لت پت پایا۔ اس نے فوری طور پر اس واقعے کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس نے سراغ رساں ٹیمیں تشکیل دے کر قتل کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ لواحقین کا دعویٰ ہے کہ گھر سے 10 سے 12 لاکھ روپے نقد اور سونے چاندی کے قیمتی زیورات غائب ہیں، جس سے یہ معاملہ ڈکیتی مزاحمت پر قتل کا معلوم ہوتا ہے۔
 
مقتولہ کا شوہر سبزی کا تاجر ہے جو ہفتہ وار بازار میں دکان لگاتا ہے۔ یہ خاندان بنیادی طور پر اتر پردیش کے ضلع بدایوں کا رہنے والا ہے اور گزشتہ 15 سالوں سے دہلی کے گووند پوری علاقے کی گلی نمبر 10 میں رہائش پذیر تھا۔
 
روہنی اور اندر پوری میں بھی سنگین وارداتیں:
 
گزشتہ 24 گھنٹوں میں دہلی کے دیگر علاقوں میں بھی جرائم کے بھیانک واقعات پیش آئےہیں،قتل کی دوسری واردات روہنی علاقے سے سامنے آئی ہے، جہاں پرانی دشمنی کے نتیجے میں دو نابالغ لڑکوں کو قتل کر دیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں نابالغ کسی خاندان سے بدلہ لینے پہنچے تھے، لیکن وہاں حالات ایسے بنے کہ دوسرے فریق کے ایک نابالغ نے ان دونوں پر حملہ کر کے انہیں ہلاک کر دیا۔
 
تیسری بڑی واردات اندر پوری میں ہوئی، جہاں ایک خاتون کی چھت سے گرنے کی وجہ سے مشتبہ موت ہو گئی۔ متوفیہ کے میکے والوں کی شکایت پر پولیس نے شوہر اور دیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ خاندان کا سنگین الزام ہے کہ ان کی بیٹی کو سسرال والوں نے جہیز کے مطالبات پورے نہ ہونے پر چھت سے نیچے پھینک کر مار ڈالا۔
 
پولیس ان تمام معاملات کی الگ الگ زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہے، تاہم ایک ہی دن میں اتنے سنگین جرائم کے بعد دہلی میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔