• News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • دہلی: اسٹاف سلیکشن کمیشن یعنی ایس ایس سی کے امتحان پر تنازعہ، پولیس پر لاٹھی چارج کر نے کا الزام

دہلی: اسٹاف سلیکشن کمیشن یعنی ایس ایس سی کے امتحان پر تنازعہ، پولیس پر لاٹھی چارج کر نے کا الزام

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Aug 01, 2025 IST     

image
ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں ہزاروں امیدواروں نے اسٹاف سلیکشن کمیشن کی پالیسیوں اور حالیہ فیصلوں کے خلاف احتجاج کیا۔ جب تک جنتر منتر پر احتجاج جاری تھا سب کچھ ٹھیک تھا، لیکن جیسے ہی احتجاج ڈی او پی ٹی کی طرف بڑھنے لگا، پولیس نے انہیں روک دیا اور امیدواروں کی قیادت کرنے والے کوچنگ اساتذہ پر طاقت کا استعمال کیا۔
 
مسابقتی امتحانات کی تیاری کرنے والے کئی اساتذہ نے بھی دلی چلوکے نام سے اس احتجاج میں حصہ لیا۔ان کا الزم ہے کی امتحان کے دوران بہت سی تکنیکی خامیاں سامنے آئیں۔ اس دوران کہیں سسٹم کریش ہوا اور کہیں سرور سے متعلق مسئلہ تھا۔ بہت سے طلباء کو دیا گیا کمپیوٹر ماؤس استعمال کرنے کے قابل بھی نہیں ہے کام کرتے ہوئے سکرین بند ہو جاتی ہے۔ بعض امتحانی مراکز سے امیدواروں کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ 
 
 
 
یہاں سیکورٹی اہلکاروں اور ملازمین پر امیدواروں کے ساتھ بدتمیزی کا الزام لگایا گیا بہرے گونگے طلبا پر لاٹھ چارج کا بھی الزام لگا ہے طلباء نے بتایا کہ پہلے امتحان کے لیے ایڈمٹ کارڈ 4 دن پہلے دیا جاتا تھا لیکن اس بار امتحان سے 2 دن پہلے بھی کارڈ جاری نہیں کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے اساتذہ اور طلباء کو حراست میں لینے کے کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔ جس میں پولیس اہلکار گریبان پکڑ کر اساتذہ کو لے جا رہے ہیں۔

پولیس نے اساتذہ کو حراست میں لے لیا:

امیدواروں نے کوچنگ اساتذہ کے ساتھ موقع پر احتجاج کیا جس کے بعد دہلی پولیس بسیں لائی اور اساتذہ کو بس میں لے گئی۔ اس موقع پر موجود اساتذہ میں ابھینئے سر  کے ساتھ ساتھ نیتو سنگھ، راکیش یادو، آدتیہ رنجن اور کئی دوسرے اساتذہ بھی موجود تھے۔ پولیس کی طرف سے کی گئی کارروائی میں کئی اساتذہ نے الزام لگایا کہ ان کے ساتھ ظلم کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کئی ویڈیوز میں بتایا جا رہا ہے کہ ایک ٹیچر کا ہاتھ ٹوٹ گیا ہے۔ اساتذہ نے پولیس پر الزام لگایا کہ پولیس نے ان کے ساتھ ظلم کیا اور خواتین اساتذہ کو گرفتار کرنے کے لیے کوئی خاتون پولیس موجود نہیں تھی۔ مذکورہ بالا تمام باتیں امیدوار سوشل میڈیا پر ڈال رہے ہیں۔
 

دہلی پولیس یا اسٹاف سلیکشن کمیشن کا بیان:

اس معاملے میں دہلی پولیس یا اسٹاف سلیکشن کمیشن کی طرف سے کوئی بیان نہیں آیا ہے۔ مظاہرین نے لاٹھی چارج کا الزام لگایا ہے لیکن دہلی پولیس نے اس سے انکار نہیں کیا ہے۔