Saturday, June 07, 2025 | 11, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • کاروبار
  • »
  • تلنگانہ میں آج سے راشن شاپس پر تین ماہ کے چاول کی تقسیم،عوام کو رعایتی قیمتوں پر چینی اور گیہوں بھی ہوگا دستیاب

تلنگانہ میں آج سے راشن شاپس پر تین ماہ کے چاول کی تقسیم،عوام کو رعایتی قیمتوں پر چینی اور گیہوں بھی ہوگا دستیاب

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jun 01, 2025 IST     

image
تلنگانہ میں آج یکم جون سے تین ماہ کے چاول تقسیم کئے جائیں گے۔ موسم کی خراب صورتحال کی وجہ سے محکمہ شہری سپلائی نے مرکز کے حکم کے مطابق جون، جولائی اور اگست کے مہینوں کا راشن فراہم کرنے کے انتظامات کیے ہیں۔ چاول کے ساتھ ساتھ جی ایچ ایم سی سمیت 33 اضلاع کے راشن شاپس میں چینی اور گیہوں بھی تقسیم کیاجائے گا۔ ڈیلرس آج سے 30 تاریخ تک راشن شاپس میں مستحقین میں چاول تقسیم کریں گے۔
 
 اس بار  چاول کے ساتھ گیہوں اور چینی بھی فراہم کی جائے گی۔ جنوب مغربی مانسون کی پیشگی آمد اور کئی ریاستوں میں شدید بارش اور سیلاب کو ذہن میں رکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے ایک ساتھ تین ماہ کا راشن فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔راشن صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے اور شام 4 بجے سے رات 8 بجے تک تقسیم کیا جائے گا۔ راشن ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ایک ہی مہینے میں تین ماہ کی سپلائی کی تقسیم کے پیش نظر انگلیوں کے نشانات اور آئرائزز کو کئی بار ا سکین کرنا پڑے گا۔ انہوں نے مشورہ دیاہے کہ اگر ای پاس۔ الکٹرانک رابطہ بلوٹوتھ لنک ہٹادیا جائے تو تقسیم آسان ہوجائے گی۔ نیشنل فوڈ سیکوریٹی کارڈ کے تحت خاندان کے ہرفرد کے نام 6 کیلو چاول تقسیم کئے جائیں گے۔ 
 
ساتھ ہی  بتا دیں کہ وزیر آبپاشی و سیول سپلائز اتم کمار ریڈی نے  گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر  کہا کہ تلنگانہ نے کسانوں سے دھان کی خریدی میں ملک میں ریکارڈ قائم کیا ہے۔ متحدہ آندھراپردیش اور بی آر ایس کے 10 سالہ دور حکومت میں کسانوں سے دھان کی خریدی کے ریکارڈ کو کانگریس حکومت نے ایک سال میں توڑ دیا ہے۔
 
اسکے علاوہ  یہ بھی کہا کہ کانگریس حکومت تلنگانہ کے ہر مستحق خاندان کو راشن کارڈ فراہم کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے۔ سطح غربت سے نیچے یا خوشحال دونوں گھرانوں کو راشن کارڈ جاری کئے جائیں گے۔ سابق حکومت نے تقریباً 10 سال تک راشن کارڈ کی اجرائی کو روک دیا تھا جس کے نتیجہ میں کئی مستحق خاندان غذائی اجناس سے محروم رہے۔ کانگریس حکومت ناانصافی کو ختم کرتے ہوئے راشن کارڈ جاری کرے گی۔ راشن کارڈ پر ہر شخص کو 6 کیلو یک  بار چاول مفت سربراہ کیا جارہا ہے۔ حکومت نے 2.81 کروڑ افراد کو معیاری چاول کی سربراہی کے لئے 10665 کروڑ خرچ کئے ہیں۔ تلنگانہ میں کوئی بھی غریب خاندان بھوکا نہیں رہے گا۔