Saturday, August 09, 2025 | 15, 1447 صفر
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے:حج آخری مراحل میں

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے:حج آخری مراحل میں

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jun 06, 2025 IST     

image
سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں  آج جمعہ کے روز عیدالاضحی خلوص و للہیت کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں نماز عید کے عظیم الشان اجتماعات منعقد ہوئے، جن میں لاکھوں حجاج کرام نے شرکت کی۔ عید کے روح پرور مناظر میں حجاج لبیک اللّٰہم لبیک کی صداؤں کے ساتھ اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوئے۔ وہیں سعودی عرب کے مختلف شہروں، قصبوں اور دیہاتوں کی ہزاروں مساجد میں نماز عیدالاضحی کے اجتماعات منعقد  ہوئے، جن میں سعودی شہریوں کے علاوہ لاکھوں غیر ملکی مسلمانو ں نے بھی شرکت حاصل کرتے ہوئے نماز عید ادا کی۔
 
 دوران خطبۂ عید میں عالم اسلام میں اتحاد، قربانی، ایثار، انسانیت اور مظلوموں کے لیے دعا ئیں کی گئی ۔نماز عید کے بعد فرزندانِ اسلام نے سنتِ ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا عمل شروع کیا جو تین دن تک جاری رہے گا۔حجاج کرام بھی قربانی کی ادائیگی کے بعد سر منڈوانے کا عمل شروع کریں گے، جو حج کے آخری مراحل میں شامل ہے۔اسکے علاوہ حجاج کرام 11 اور 12 ذوالحجہ کو بڑے، درمیانے اور چھوٹے شیطان کو کنکریاں مارئینگے  جو مناسک حج  کا  ایک  اہم حصہ ہے۔وہیں  احرام کھولنے کے بعد حجاج کرام 10سے 12 ذی الحجہ کے درمیان کسی بھی وقت خانہ کعبہ آکر طواف کر سکتے ہیں۔طواف زیارت میں خانہ کعبہ کے سات چکر اور سعی  بھی شامل ہے۔
 
یاد رہے کہ قربانی ایک عظیم عبادت اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے۔ یہ عمل اللہ تعالیٰ کے قرب حاصل کرنے اور اس کی رضا کے اظہار کا ذریعہ ہے۔قربانی ایک اہم دینی فریضہ ہے۔ فقہاء نے اس کے بارے میں مختلف آراء دی ہیں:حنفی فقہ کے مطابق: قربانی واجب ہے۔شافعی، مالکی، اور حنبلی فقہ کے مطابق: قربانی سنت مؤکدہ ہے۔قرآن پاک  میں ارشاد ہے:" اپنے رب کے لیے نماز پڑھو اور قربانی کرو۔اسکے علاوہ قربانی  ان پر واجب ہے جو  مسلمان ہو،عاقل و بالغ ہو،مقیم ہو (مسافر نہ ہو)قربانی کے ایام میں نصاب کا مالک ہو،مال پر سال گزرنا شرط نہیں۔