• News
  • »
  • سیاست
  • »
  • نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان: الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن کیا جاری، 9 ستمبر کو ہوگی ووٹنگ

نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان: الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن کیا جاری، 9 ستمبر کو ہوگی ووٹنگ

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Aug 01, 2025 IST     

image
الیکشن کمیشن نے نائب صدر کے انتخاب کی تاریخیں جاری کر دی ہے ۔ انتخابات کے لیے ووٹنگ 9 ستمبر کو ہوگی اور اسی دن نتائج کا اعلان بھی کیا جائے گا۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ حتمی تیاریاں ایک ماہ میں ہو جائیں گی۔ یاد رہے کہ جگدیپ دھنکھر کے صحت کی وجہ سے استعفیٰ دینے کے بعد یہ عہدہ خالی ہوا ہے۔
 
انتخابی نوٹیفکیشن جاری:
 
الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابی نوٹیفکیشن کا اجراء - 07 اگست 2025 
 
نامزدگی کی آخری تاریخ- 21 اگست 2025 
 
نامزدگیوں کی جانچ پڑتال کی تاریخ – 22 اگست 2025 
 
امیدواری واپس لینے کی آخری تاریخ- 25 اگست 2025 
 
پولنگ کی تاریخ( اگر ضروری ہو تو) 09 ستمبر، 2025 ،کو منعقد کی جائے گی
 
ووٹنگ کا وقت - صبح 10:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک۔
 
ووٹوں کی گنتی (اگر ضروری ہو تو) 09 ستمبر 2025 کو ہوگی۔

 
جگدیپ دھنکھر کے استعفیٰ کے بعد یہ عہدہ خالی ہوا:
 
نائب صدر کا عہدہ جگدیپ دھنکھر کے اچانک استعفیٰ کے بعد خالی ہوا ہے ۔ انہوں نے مانسون اجلاس شروع ہونے کے ایک دن بعد 22 جولائی کی رات 9.30 بجے صدر دروپدی مرمو کو اچانک اپنا استعفیٰ پیش کر دیا۔ انہوں نے اپنے استعفیٰ کے پیچھے صحت کی وجوہات بتائی ہیں، جب کہ اپوزیشن نے مرکزی حکومت اور ان کے درمیان تنازع کو اہم وجہ قرار دیا ہے۔ ابھی تک، نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) اور ہندوستانی اتحاد نے امیدوار کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔