• News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • کرناٹک لوک آیوکت کی کاروائی۔15 ہزار تنخواہ والا سابق کلرک30 کروڑ کی جائیداد کامالک

کرناٹک لوک آیوکت کی کاروائی۔15 ہزار تنخواہ والا سابق کلرک30 کروڑ کی جائیداد کامالک

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Aug 01, 2025 IST     

image
 لوک آیوکت نے ریاست  کرناٹک کے ضلع کوپل میں کرناٹک رورل انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ لمیٹڈ (KRIDL) میں آوٹ سورسنگ کلرک کے طور پرکام کرنے والے ایک شخص کے گھرپر چھاپے مارے۔ ان چھاپوں میں بھاری مقدار میں غیر قانونی اثاثوں کا پتہ چلا۔
 
لوک آیوکت حکام کے مطابق، کالاکپا نداگنڈی ضلع کوپل میں کرناٹک رورل انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ لمیٹڈ (KRIDL) میں بطور آوٹ سورسنگ  کلرک کام کرتے تھے۔  ان کی ماہانہ تنخواہ   15 ہزار ہے۔ ان پر الزامات ہیں کہ انہوں نے بھاری غیر قانونی اثاثے بنائے تھے۔ ایسے الزامات ہیں کہ نداگنڈی نے KRIDL کے سابق انجینئر چنچولکر کے ساتھ مل کر جعلی دستاویزات اور بل بنائے اور75 کروڑ روپے سے زیادہ کا غلط استعمال کیا۔ اس کی وجہ سے لوک آیکت نے چھاپے مارے۔
 
ان چھاپوں میں 30 کروڑ روپے سے زیادہ کے اثاثوں کا پردہ فاش ہوا۔ حکام نے تقریباً 24 مکانات اور 40 ایکڑ زرعی اراضی کی نشاندہی کی۔ یہ اثاثے نداگنڈی، ان کی بیوی اور بھائی کے نام پر پائے گئے۔ مزید یہ کہ حکام نے اس کی رہائش گاہ سے 350 گرام سونے کے زیورات، 1.5 کلو چاندی کے زیورات اور چار گاڑیاں (دو کاریں اور دو بائک) ضبط کیں۔ لوک آیوکت حکام، نے نداگنڈی کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے، اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
 
 ملزم نے سال 2019 سے 2025 کےدرمیان ضلع کےمتعدد دیہاتوں میں سیوریج ، سڑک اور پینے کےپانی کی اقدامات سمیت 96 پروجیکٹوں کےلئے مبینہ طورپ رفرضی دستاویزات اور رسیدیں  تیار کیں۔ کوئل، کے۔ ایم ایل اے کےراگھویندر نے یقین دلایا کہ حکومت تمام متعلقہ کاموں کی مکمل چھان بین کرےگی اور قصوروا پائے جانےوالوں کےخلاف مناسب کاروائی کرےگی ۔