مہاراشٹر کے گڈچرولی ضلع میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس واقعہ میں چار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جبکہ دیگر 2شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب نوعمر لڑکے ایک ساتھ سڑک عبور کر رہے تھے۔ ایک تیز رفتار ٹرک نے انہیں ٹکر مار دی۔ افسوسناک واقعہ پر پورے علاقہ میں غم کا ماحول دیکھا گیا۔ اور ساتھ ہی مہلوکین کے لواحقین کی آہوں سے بھی بھر گیا۔ مہلوکین کےرشتہ داروں نےسڑک پر احتجاج کیا۔
مقامی لوگوں نے فوری طور پر تمام بچوں کو اسپتال پہنچایا۔ ان میں سے چار کی جان نہیں بچائی جا سکی۔ باقی دو بچے زیرعلاج ہیں۔ مرنے والوں کی شناخت ٹنکو نام دیو بھویر (14)، تنمے بالاجی منکر (16)، دشن دوریودھن میشرم (14) اور تشار راجیندر ماربھتے (14) کے طور پر کی گئی ہے۔ اس حادثے میں دو دیگر، کشتیج میشرم (16) اور آدتیہ کوہپارے (16) کو شدید چوٹیں آئیں۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ گڈچرولی آرموری روڈ پر واقع کٹالی گاؤں کے نوجوان آج صبح 5 بجے سڑک پر پیدل جا رہے تھے اسی دوران ایک گاڑی نے نوجوانوں کو ٹکر مار دی ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی گاؤں کے لوگ موقع پر جمع ہوگئے اور سڑک بلاک کر کے نعرے بازی کی۔ پولیس اس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔ پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے کر ڈرائیور پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
Extremely pained by the unfortunate, tragic accident on the Armori - Gadchiroli highway in Gadchiroli District where 4 youth lost their life.
— Devendra Fadnavis (@Dev_Fadnavis) August 7, 2025
I express my deepest condolences to the bereaved families. We stand with them in this tough moment of grief and loss.
2 youths have been…
مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندرسنگھ فڑنویس نے حادثے پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے متاثرین کے اہل خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ افسوسناک حادثہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مرنے والوں کے لواحقین کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ دونوں بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ وزیراعلیٰ نے بتایاکہ زخمیوں کو علاج کے لئے ہیلی کاپٹر میں ناگپور لے جانے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے ایکس گریشیادیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ دیویندر سنگھ فڑنویس نے کہا کہ زخمی طلباء کے علاج کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔