• News
  • »
  • کاروبار
  • »
  • سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اچانک بڑی گراوٹ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اچانک بڑی گراوٹ

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Mar 23, 2026 IST

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اچانک بڑی گراوٹ
گزشتہ کچھ عرصے سے مسلسل بڑھنے والی سونے اور چاندی کی قیمتیں آج اچانک نمایاں طور پر گر گئی ہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں غیر متوقع تبدیلیوں کا اثر مقامی بلین مارکیٹ پر صاف طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ خاص طور پر حیدرآباد میں قیمتوں میں بڑی کمی کے باعث جیولری دکانوں پر خریداروں کی بھیڑ بڑھ گئی ہے۔

سونا کی قیمتوں میں کمی 

تفصیلات کے مطابق، 24 قیراط سونے (10 گرام) کی قیمت میں 5,950 روپے کی بھاری کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد یہ 1,40,020 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ اسی طرح 22 قیراط سونا (10 گرام) 5,450 روپے سستا ہو کر 1,28,350 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

چاندی  کی قیمتوں میں بھی زبردست کمی 

چاندی کی قیمت میں بھی زبردست کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی کلو چاندی 20,000 روپے کم ہو کر اب 2,30,000 روپے پر آ گئی ہے۔

 قیمتوں میں کمی کی وجہ 

ماہرین کے مطابق، عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں اضافہ اور مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث سرمایہ کار سونے سے اپنی سرمایہ کاری نکال رہے ہیں، جس کی وجہ سے قیمتوں میں یہ کمی آئی ہے۔

عوام کےلئے راحت 

دوسری جانب، شادیوں کے سیزن میں قیمتوں میں یہ کمی متوسط طبقے کے لیے بڑی راحت ثابت ہو رہی ہے۔ تاہم، ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ اب بھی غیر مستحکم ہے اور قیمتوں کا مستقبل عالمی حالات پر منحصر رہے گا۔