ملک میں سونے کی قیمت میں جہاں قدرے کمی ہوئی ہے وہیں چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت منگل کو 98,880 روپے تھی لیکن آج اس میں 250 روپیوں کی کمی ہوئی جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 98,630 ہوگئی جبکہ چاندی کی فی کلو قیمت منگل کو 99,393 روپے تھی لیکن آج اس میں 857 روپیوں کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں ایک کیلوچاندی کی قیمت 1,00,250 روپے ہوگئی۔
بتا دیں کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 0.79 فیصد گراوٹ کے ساتھ 3,310.01 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہی تھی، جو امریکی معاشی پالیسیوں اور عالمی تجارت میں بہتری کی توقعات کی وجہ سے ہے۔ماہرین کے مطابق، عالمی سطح پر جیو پولیٹیکل تناؤ کم ہونے اور چین-امریکا تجارت میں بہتری کی توقعات نے قیمتی دھاتوں کی مانگ کو متاثر کیا ہے۔ تاہم، انڈیا میں تہواروں اور شادیوں کے سیزن کے باعث سونے کی مانگ میں کچھ اضافہ متوقع ہے۔
وہیں حیدرآباد میں دس گرام سونے کی قیمت 98,630 روپے جبکہ ایک کلو چاندی کی قیمت 1,00,250روپے ہے۔اسی طرح وجئے واڑہ میں دس گرام سونے کی قیمت 98,630 روپے اور ایک کلو چاندی کی قیمت 1,00,250 روپے ہے۔ ادھر دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کے نرخوں میں کمی ہوئی ہے۔ ایک اونس سونے کی قیمت منگل کو 3,314 ڈالر تھی لیکن آج 7 ڈالر کم ہوکر 3,307 ڈالر ہوگئی۔ چاندی کی موجودہ قیمت 32.92 ڈالر فی اونس ہے۔