ممبئی میں واقع مرکزی حج کمیٹی کےدفترمیں عازمین حج کی قرعہ اندازی عمل میں آئی۔ حج 2027 (حج 1448ھ) کے لیے قرعہ اندازی جمعرات کو رینڈم ڈیجیٹل سلیکشن کے عمل کے ذریعے کی گئی قرعہ اندازی مکمل طور پر آن لائن تھی۔ اس پورے عمل کو حج کمیٹی یوٹیوب چینل پر لائیو سٹریم کیا گیا۔بھارت کی 32 ریاستوں کے درخواست گزاروں کے لیے منعقد کی گئی۔ ان میں سے 22 ریاستوں سے موصول ہوئی درخواستیں ان کے مختص کوٹے سے کم تھیں۔ اس لیے 22 ریاستوں میں تمام درخواست دہندگان کو عارضی طور پر منتخب حجاج کی فہرست میں رکھا گیا۔10 ریاستوں میں جہاں درخواستیں موصول ہوئیں ان کے مختص کوٹہ سے زیادہ تھیں، حجاج کا انتخاب رینڈم ڈیجیٹل سلیکشن کی بنیاد پر کیا گیا۔ منتخب حجاج کو عارضی طور پر منتخب حجاج کی فہرست میں رکھا گیا۔ باقی سب کو حج 2027 (حج 1448ھ) ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا۔ اروناچل پردیش، میزورم، ناگالینڈ اور سکم سے کوئی درخواست نہیں ہے۔
حج 2027 کے منتخب عازمین کی فہرست
32 ہندوستانی ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں(UTs) کے کل1,20,917 درخواست دہندگان کو درج ذیل تفصیلات کے مطابق منتخب حجاج کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
انڈمان اور نکوبار جزائر: 204
آندھرا پردیش: 2,792
آسام: 2,800
بہار: 3,637
چنڈی گڑھ: 39
چھتیس گڑھ: 787
دامن اور دیو: 27
دادرہ اور نگر حویلی: 58
دہلی: 2,706
گوا: 246
گجرات: 7,491
ہریانہ: 2,223
ہماچل پردیش: 109
جموں و کشمیر: 4,694
جھارکھنڈ: 1,837
کرناٹک: 9,935
کیرالہ: 11,139
لداکہ: 313
لکشدیپ: 122
مدھیہ پردیش: 5,971
مہاراشٹر: 16,266
منی پور: 296
اڈیشہ: 644
پڈوچیری: 209
پنجاب: 488
راجستھان: 5,919
تمل ناڈو: 5,269
تلنگانہ: 5,594
تریپورہ: 82
اتر پردیش: 22,510
اتراکھنڈ: 1,526
مغربی بنگال: 4,984
(قرعہ کے بعد منتخب حجاج کی کل تعداد: 1,20,917)
عارضی انتخاب
جن درخواست دہندگان کے نام فہرست میں ہیں وہ نوٹ کریں کہ ان کا انتخاب عارضی ہے اور اس کی تصدیق تب ہی کی جائے گی جب وہ 10 اگست 2026 تک ایڈوانس حج رقم جمع کرائیں گے جیسا کہ ہندوستان کی حج کمیٹی نے پہلے مطلع کیا تھا۔
ایڈوانس حج کی رقم
حج کمیٹی آف انڈیا نے نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا کہ اگر عازمین کا نام قرہ لسٹ میں ظاہر ہوتا ہے تو انہیں ایڈوانسڈ حج رقم (پہلی قسط حج کی ادائیگی) ادا کرنا ہوگی۔حج کمیٹی آف انڈیا نے کہا کہ " منتخب تمام عازمین کو 10 اگست 2026 تک 1,52,300/- روپے کی پیشگی حج رقم ادا کرنے کی ضرورت ہوگی اگر ان کا نام قرہ کے بعد جاری کردہ عازمین کی فہرست میں ہے"۔
ایڈوانس رقم جمع نہیں ہونے پر درخواست منسوخ
عازمین کے انتخاب کی تصدیق ان کے حج کی پیشگی رقم کی ادائیگی کے بعد ہی کی جائے گی۔ ایڈوانس حج رقم بروقت ادا نہ ہونے کی صورت میں حج درخواست منسوخ کی جا سکتی ہے۔ عازمین کو ہوشیار رہنا چاہیے کیونکہ حج کمیٹی اور اقلیتی امور کی وزارت نے منسوخی کی صورت میں رقم کی واپسی کے لیے سخت شرائط رکھی ہیں۔
کیسے چیک کریں منتخب عازمین کےنام
حج 2027 منتخب / ویٹینگ لسٹ چیک کرنے کے لیے لنک اور طریقہ کار
- یہاں کلک کرکے" hajcommittee.gov.in "۔ حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر جائیں:
- ہوم پیج پر، "عارضی انتخاب کی فہرست" یا "انتظار کی فہرست" لسٹ سلکٹ کرکے کلک کریں۔ اس کے بعداپنی ریاست منتخب کریں۔
- پی ڈی ایف فائل ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنا نام چیک کریں۔
حج 2027 ویٹنگ لسٹ
10 ہندوستانی ریاستوں کے کل 77,952 عازمین کو حج 2027 کے بعد آج ہونے والی ویٹنگ لسٹ میں درج ذیل تفصیلات کے ساتھ رکھا گیا ہے۔
ریاست اور ویٹںگ لسٹ
چھتیس گڑھ: 241
دہلی: 2,599
گجرات: 23,931
کرناٹک: 7,634
کیرالہ: 13,091
مدھیہ پردیش: 4,087
مہاراشٹر: 11,433
منی پور: 263
تمل ناڈو: 8,561
تلنگانہ: 6,112
(حج 2027 میں کل عازمین انتظار کی فہرست: 77,952)
حج ویٹنگ لسٹ کےلئےاعلان
حج ویٹنگ لسٹ میں شامل 77,952 عازمین کو یاد رکھنا چاہیے کہ ان کا موقع اس وقت آئے گا جب عارضی طور پر منتخب کردہ فہرست میں شامل کوئی درخواست گزار مقررہ تاریخ سے پہلے INR 152,300/- کی ایڈوانس حج رقم ادا نہیں کرے گا۔ ایک علیحدہ انتظار کی فہرست شائع کی جائے گی، ممکنہ طور پر، 10 اگست 2026 کے بعد - حج رقم کی ادائیگی کی آخری تاریخ۔
مقدس سفر کی ممکنہ شروعات
حج 2027 کی ممکنہ تاریخ 16 سے 21 مئی 2027 ہے۔ حج 2027 (1448) کی حتمی تاریخ کی تصدیق ذوالحجہ 1448 ہجری کا چاند نظر آنے کے بعد کی جائے گی۔