Sunday, April 26, 2026 | 08 ذو القعدة 1447
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • ملک کی بیشتر ریاستوں میں گرمی کا قہر ،اتر پردیش میں درجہ حرارت 46 ڈگری سے تجاوز

ملک کی بیشتر ریاستوں میں گرمی کا قہر ،اتر پردیش میں درجہ حرارت 46 ڈگری سے تجاوز

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Apr 26, 2026 IST

ملک کی بیشتر ریاستوں میں گرمی کا قہر ،اتر پردیش میں درجہ حرارت 46 ڈگری سے تجاوز
ملک کی بیشتر ریاستوں میں گرمی کا قہر بڑھتا جا رہا ہے۔ کئی جگہوں پر درجہ حرارت معمول سے 5 ڈگری تک اوپر چلا گیا ہے۔ ہفتہ کے روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت اتر پردیش کے شہر باندا میں 47.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 6.2 ڈگری زیادہ تھا۔ بھارتی محکمہ موسمیات (IMD) نے شمال مغرب کی 10 ریاستوں میں دن اور رات کے وقت گرم ہوائیں چلنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔ دوسری طرف شمال مشرقی ریاستوں میں بارش کا امکان ہے۔
 
 ان ریاستوں میں تیزی سے بڑھ رہی ہے گرمی :
 
 اتر پردیش میں  شدید گرمی اور 'لو' (Heateave) کا اثر 28 اپریل تک برقرار رہے گا، لیکن 29 اپریل سے یکم مئی کے درمیان آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔راجستھان میں  ہفتہ کو پارہ 45.7 ڈگری (باڑمیر) تک پہنچ گیا۔ تاہم، بیکانیر، سیکر، سوائی مادھوپور اور باڑمیر میں بارش ہوئی، جبکہ راجسمند میں اولے بھی گرے۔  بہار میں  ریاست کے کئی اضلاع میں تیز بارش دیکھنے کو ملی۔ یہاں 28 اپریل تک موسم خراب رہنے کے آثار ہیں۔
 
دارالحکومت میں بدلے گا موسم کا مزاج :
 
دہلی میں آج دن کے وقت لو کا قہر جھیلنا پڑے گا، لیکن شام ہوتے ہی بادل چھانے سے تھوڑی راحت ملنے کے آثار ہیں۔ کچھ جگہوں پر بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے۔اس دوران 25 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔ اس کے باعث زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری اور کم سے کم 28 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔اسی کے ساتھ ہریانہ اور چنڈی گڑھ میں بھی گرم ہوائیں چلیں گی، جبکہ پنجاب میں 30 اپریل تک بارش اور آندھی کا الرٹ ہے۔
 
 پہاڑی ریاستوں میں ملے گی گرمی سے راحت :
 
اتراکھنڈ میں  26 سے 28 اپریل تک کئی اضلاع میں بارش کی وارننگ دی گئی ہے، لیکن کچھ علاقوں میں لو کا اثر دیکھنے کو ملے گا۔ وہیں  ہماچل پردیش میں  بادل برسنے کا امکان ہے۔جبکہ  کشمیر میں  ہفتہ کو رک رک کر بارش ہوئی جس سے لوگوں کو لو سے راحت ملی، لیکن آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ شمال مشرقی ریاستیں: آسام، میگھالیہ، اروناچل پردیش، ناگالینڈ، منی پور اور تریپورہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بھاری بارش کا امکان ہے، جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔