Friday, May 02, 2025 | 04, 1446 ذو القعدة
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • وزیراعظم کی صدارت میں آج کابینہ کی اہم میٹنگ،پہلگام دہشت گردانہ حملے کے سلسلہ لئے جاسکتے ہیں کئی اہم فیصلے

وزیراعظم کی صدارت میں آج کابینہ کی اہم میٹنگ،پہلگام دہشت گردانہ حملے کے سلسلہ لئے جاسکتے ہیں کئی اہم فیصلے

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Apr 30, 2025 IST     

image
پہلگام میں 22 اپریل کو ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد مرکزی کابینہ کی پہلی میٹنگ آج ہوگی۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے میں 26 لوگ مارے گئے جن میں زیادہ تر سیاح تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج صبح 11 بجے میٹنگ بلائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ آج سیکورٹی امور کی کمیٹی سی سی ایس کی میٹنگ بھی ہوگی۔ گزشتہ ہفتے مرکزی کابینہ کی کوئی میٹنگ نہیں ہوئی تھی اور صرف کابینہ کمیٹی برائے سیکوریٹی کی میٹنگ 23 اپریل کو ہوئی تھی جس میں پہلگام حملے کی مذمت کی گئی تھی۔ 
 
گزشتہ بدھ کو سی سی ایس اجلاس کے بعد ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کم کرنے سمیت کئی اقدامات کا اعلان کیا تھا۔وزیراعظم نریندر مودی نے گذشتہ روز ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ اس نے فوج کو دہشت گردی کے خلاف آزادانہ کاروائی کی اجازت دی تھی۔ اس میٹنگ میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کے ساتھ ساتھ فوج، بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان بھی موجود تھے۔
 

پاکستان کی جانب سے سرحد پر اشتعال انگریز فائرنگ :

پاکستانی فوج کی جانب سے مسلسل چھٹے روز بھی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ 29-30 اپریل کی درمیانی شب پاکستانی فوج کی چوکیوں نے جموں و کشمیر کے نوشہرہ، سندربنی اور اکھنور سیکٹروں میں ایل او سی کے پار اشتعال انگیز فائرنگ کا سہارا لیا۔ ہندوستانی فوج کے جوانوں نے پاکستانی فوج کو منہ توڑ جواب دیا۔واضح رہے کہ پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد سے پاکستان مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرحد کے مختلف علاقوں میں اشتعال انگیز فائرنگ کے واقعات میں ملوث رہاہے۔ تاہم ہندوستانی فوجی جوان بھی اس کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔