Thursday, August 14, 2025 | 20, 1447 صفر
  • News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • یوم آزادی کے موقع پر وزارت داخلہ نے کیا 1,090 میڈلز کا اعلان۔ جموں کشمیر کو ملےسب سے زیادہ ایوارڈز

یوم آزادی کے موقع پر وزارت داخلہ نے کیا 1,090 میڈلز کا اعلان۔ جموں کشمیر کو ملےسب سے زیادہ ایوارڈز

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Aug 14, 2025 IST     

image
مرکزی وزارت داخلہ نے جمعرات کو پولیس، فائرسروس، ہوم گارڈ اور سول ڈیفنس افسران کے لیے بہادری اورسروس میڈل کا اعلان کیا۔ ان میں بہادری کے اعزازات، صدر کا تمغہ اور شاندار خدمات کے تمغے شامل ہیں۔ اس سال ملک بھر میں جملہ  1,090 افراد کو بہادری/ سروس میڈل سے نوازا جائے گا۔ مرکزی وزارت داخلہ نے ایوارڈز کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔
 
مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے اعلان کردہ جملہ  1,090 تمغوں میں سے 233 بہادری کے تمغے ہیں، 99  پریسڈنٹ میڈلز ہیں اور 758 شاندار خدمات کے تمغے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ لائن آف ڈیوٹی میں غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرنے والوں کو سب سے زیادہ بہادری کے تمغے جموں و کشمیر کے اہلکاروں کو دیئے گئے ہیں۔ اگلے نمبر پرسنٹرل ریزرو پولیس فورس (CRPF) اور بارڈر سیکورٹی فورس (BSF) کے اہلکار ہیں۔
 
محکمہ پولیس میں 226 افسروں اور اہلکاروں کو تمغوں کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ 89 کو صدر کا امتیازی خدماتی تمغہ دیا جائے گا۔ 635 کو میرٹوریئس سروس میڈل ملے گا۔ فائر سروسز کے لیے 62 ایوارڈز کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان میں سے چھ بہادری کے تمغے ہیں، پانچ صدر کے امتیازی خدمات کے تمغے ہیں، اور 51 بہترین خدمات کے تمغے ہیں۔ محکمہ ہوم گارڈ اور سول ڈیفنس میں ایک بہادری کا تمغہ ہے، تین صدر کے امتیازی خدمات کے تمغے ہیں، اور 41 بہترین خدمات کے تمغے ہیں۔
 
اصلاحی خدمات (محکمہ جیل خانہ جات) کے دو افسران کو صدر کا ممتاز سروس میڈل دیا جائے گا اور31 دیگر کو قابل تعریف خدمات کا تمغہ دیا جائے گا۔ تلنگانہ کے لیے ایک گیلنٹری میڈل، دو پریزیڈنٹ میڈلزاور11 میرٹوریس سروس میڈلز کا اعلان کیا گیا ہے۔ آندھرا پردیش کے لیے دو صدارتی تمغے اور 20 میرٹوریس سروس میڈلز کا اعلان کیا گیا ہے۔ 
 
واضح رہے کہ مرکزی وزارت داخلہ سال میں دو بار یوم آزادی اور یوم جمہوریہ کے موقع پران پولیس میڈلز کا اعلان کرتی ہے۔ تلنگانہ سے کےراجو نائیک پولیس کانسٹبل اور اےا یس آئی اور ہیڈ کانسٹبل حسین کے نام بھی ایوارڈ  یافتگان میں شامل ہیں۔ میڈل میرٹ سرویش میں تلنگانہ کے شیخ سمیر ڈی سی پی۔ محمد معز الدین کا نام بھی شامل ہے۔