پنجاب سے تعلق رکھنے والی بھارتی خاتون کو کینیڈا میں قتل کر دیا گیا۔ پولیس کا خیال ہے کہ خاتون کی ایک بھارتی شخص کے ساتھ دوستی تھی،اْس نے قتل کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہےکہ پنجاب کے ضلع لدھیانہ ضلع کے سمرالہ سے تعلق رکھنے والی دمن پریت کور (23) کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں زیر تعلیم ہے۔ ایڈمنٹن پولیس سروس کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ ایک خاتوان پر سلور بیری کے علاقے میں بے ہوش ہے۔
9جولائی کو، خاتون کےاپنی رہائش گاہ پر شدید زخمی حالت میں ملنے کے بعد ہنگامی ٹیموں نے ہسپتال لے جایا۔ وہاں علاج کے دوران 12 جولائی کو اس کی موت ہوگئی۔ مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ دمن پریت کور کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔ ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ یہ قتل تھا۔ مزید تفتیش کے بعد پولیس نے اس ماہ کی 22 تاریخ کو رتیش کمار (22) نامی ہندوستانی نوجوان کو گرفتار کیا۔ اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کو پتہ چلا کہ وہ کور کے ساتھ رہ رہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ نوجوان، دمن پریت کور کے قتل میں ملوث ہے۔
23 جولائی کو پولیس نےموت کی وجہ کا انکشاف کیا، جسے پہلے"تفتیشی وجوہات" کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ کور کی موت گلا دبانے سے ہوئی۔"رتیش کمار کو بدھ، 22 جولائی، 2026 کو گرفتار کیا گیا تھا، اور ان پر دوسرے درجے کے قتل کا الزام لگایا گیا تھا،" پریس نوٹ میں لکھا گیا۔ "اس موت کو مباشرت کے ساتھی کا قتل سمجھا جاتا ہے۔ پولیس اس وقت کسی اضافی مشتبہ کی تلاش نہیں کر رہی ہے۔"
کور کے والدین بیٹی کی موت پرغمزدہ ہیں۔ کور پانچ سال پہلے اعلیٰ تعلیم کے لیے کینیڈ گئیں تھیں اور ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس کی پڑھائی کے لیے بہت قرض لیا ہے۔ اس تناظر میں، ایکGoFundMe تنظیم اس کے خاندان کی مدد کے لیے چندہ جمع کر رہی ہے۔ انہوں نے اس کے لیے 20,000 ڈالر جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ 18,000 ڈالر تک کے عطیات پہلے ہی موصول ہو چکے ہیں۔ تاکہ کور کی میت کو اس کے پیاروں کے پاس اس کی آخری الوداعی کے لیے ہندوستان لایا جا سکے۔