جےای ای ایڈوانسڈ 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں آئی آئی ٹی دہلی زون کے شبھم کمارنے آل انڈیا رینک(اے آئی آر) پہلار رینک حاصل کیا ہے۔ مجموعی طور پر ٹاپر کے ساتھ ساتھ، اروہی دیشپانڈے اس سال کے امتحان میں خاتون ٹاپر کے طور پر ابھری ہیں۔
جےای ای ایڈوانسڈ 2026 کے آرگنائزنگ انسٹی ٹیوٹ آئی آئی ٹی روڑکی نےنتائج کا اعلان کیا۔ سرکاری پریس ریلیزکے مطابق، آئی آئی ٹی دہلی زون سے تعلق رکھنے والے کبیرچھلر اور جتن چاہر نے بالترتیب دوسرا اور تیسرا رینک حاصل کیا، جس سے زون کو ٹاپ رینکرز میں ایک مضبوط موجودگی ملی۔ بہار کے رہنے والے، شبھم نے جے ای ای ایڈوانسڈ 2026 میں 330/360 نمبروں کے ساتھ آل انڈیا فرسٹرینک حاصل کیا۔
اس سال 1,87,389 امیدواروں نے امتحان کے لیے اندراج کیا، جب کہ 17 مئی کو ہوئے پیپر 1 اور پیپر 2 کے لیے 1,79,694 طلبہ نے شرکت کی۔ اہل امیدواروں میں 10,107 طالبات ہیں۔ جے ای ای ایڈوانسڈ کا امتحان 17 مئی کو دو شفٹوں میں لیا گیا تھا۔ پرچہ 1 صبح 9 بجے سے 12 بجے تک جبکہ پرچہ 2 دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک ہوا تھا۔
جے ای ای ایڈوانسڈ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹیز) کے ذریعہ پیش کردہ انڈرگریجویٹ پروگراموں کے گیٹ وے کے طور پر کام کرتا ہے، جسے ہندوستان میں انجینئرنگ کے سب سے باوقار اداروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اہل امیدوار اب جوائنٹ سیٹ ایلوکیشن اتھارٹی ( جو او ایس اےاے) کی طرف سے کی جانے والی کونسلنگ اور سیٹ ایلوکیشن کے عمل میں حصہ لیں گے۔
بمبئی، دہلی، مدراس، کانپور، کھڑگپور، روڑکی، گوہاٹی، حیدرآباد، وارانسی، اور دھنباد سمیت تمام آئی آئی ٹیز امتحانی اسکور قبول کرتے ہیں۔ اب نتائج کے اعلان کے ساتھ، کامیاب امیدوار اپنے تعلیمی سفر کا اگلا مرحلہ شروع کر سکتے ہیں، جبکہ دیگر خواہشمندوں کے پاس
این آئی ٹیز، ٹرپل آئی ٹیز، اور کئی سرکردہ سرکاری انجینئرنگ اداروں کے ذریعے مواقع موجود ہیں۔
کوٹا کوچنگ انسٹی ٹیوٹ نے کیا ٹاپ
کوٹا کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے اساتذہ نے کہا کہ شہر کے طلباء نے جے ای ای ایڈوانسڈ 2026 میں دس میں سے چھ ٹاپ رینک حاصل کیے، یہ لگاتار تیسرے سال ہے کہ کوٹا نے آل انڈیا رینک 1 تیار کیا۔ ٹاپر شبھم کمار نے کہا کہ انہیں خود پر یقین ہے کہ وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری محنت رنگ لائی۔ شبھم نے جے ای ای ایڈوانسڈ 2026 میں 360 میں سے 330 نمبر حاصل کیے۔ شبھم گزشتہ دو سالوں سے کوٹا کے ایک انسٹی ٹیوٹ میں کلاس روم کا باقاعدہ طالب علم ہے۔ اس نے پہلے جے ای ای مین میں چھٹا رینک حاصل کیا تھا۔ تاہم، جے ای ای ایڈوانسڈ میں، اس نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لیے باقی سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔