بھارت اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ گالے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگیا ہے۔ دونوں ٹیمیں پہلے ٹیسٹ میں آمنے سامنے ہیں۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارتی ٹیم نے اننگز کا آغاز یشسوی جیسوال اور کے ایل راہول کے ساتھ کیا۔ دونوں بلے بازوں نے شروع میں محتاط انداز اپنایا اور بھارت کو مضبوط آغاز دینے کی کوشش کی۔ ابتدائی اوورز میں دونوں نے اچھی شراکت قائم کی اور اسکور کو آہستہ آہستہ آگے بڑھایا۔ 47 رنز کے مجموعی اسکور پر بھارت کو پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔ یشسوی جیسوال 37 گیندوں پر 32 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ جیسوال اس وقت اچھی فارم میں نظر آ رہے تھے اور مسلسل رنز بنا رہے تھے، لیکن رن لینے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔
پڈیکل نے سنبھالی ذمہ داری
جیسوال کے آؤٹ ہونے کے بعد دیو دت پڈیکل بیٹنگ کے لیے آئے۔ پڈیکل سے اس میچ میں بھی بڑی اننگز کی توقع کی جا رہی ہے، کیونکہ انہوں نے سیریز سے پہلے کھیلے گئے تین روزہ پریکٹس میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ پڈیکل نے پریکٹس میچ میں 142 رنز کی بڑی اننگز کھیلی تھی۔ اب بھارتی شائقین کو امید ہے کہ وہ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بھی اپنی فارم برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کے لیے اہم رنز بنائیں گے۔ جیسوال کے آؤٹ ہونے کے بعد کے ایل راہول اور دیو دت پڈیکل نے بھارتی اننگز کو سنبھالنے کی کوشش شروع کی۔ بھارت 37 اوورز کے بعد ایک وکٹ کے نقصان پر127 رنز بنالئے۔ پڈیکل 51رنز اورراہل 41 رنز بناکر کھیل رہےہیں۔
جیسوال نے اچھی شروعات کی تھی
جیسوال نے میچ کے ابتدائی مرحلے میں جارحانہ انداز اختیار کیا۔ وہ سری لنکا کے گیند بازوں کا سامنا اعتماد کے ساتھ کر رہے تھے اور 6 اوورز کے بعد بھارت کا اسکور بغیر کسی نقصان کے 22 رنز تھا۔ 10 اوورز مکمل ہونے تک بھارت نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 39 رنز بنا لیے تھے۔ اس وقت جیسوال 25 اور راہول 13 رنز پر کھیل رہے تھے۔ دونوں بلے باز بھارت کو مضبوط بنیاد فراہم کرتے دکھائی دے رہے تھے، لیکن 47 رنز کے مجموعی اسکور پر جیسوال کے رن آؤٹ نے بھارت کو پہلا جھٹکا دے دیا۔
سیریز سے پہلے بھارت کی پریکٹس میچ میں کامیابی
پہلے ٹیسٹ سے قبل بھارتی ٹیم نے تین روزہ پریکٹس میچ کھیلا تھا، جس میں اس نے شاندار کامیابی حاصل کی۔اس میچ میں شبمن گل، دیو دت پڈیکل، یشسوی جیسوال اور دیگر بھارتی کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ خاص طور پر پڈیکل کی 142 رنز کی اننگز نے سب کی توجہ حاصل کی۔ بھارت کی اس کامیابی سے ٹیم کا اعتماد بڑھا ہے اور اب اس کی کوشش ہوگی کہ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بھی اسی کارکردگی کو برقرار رکھا جائے۔دوسری جانب سری لنکا پریکٹس میچ ہارنے کے باوجود کھیل کے ابتدائی مرحلے میں بھارت کو سخت مقابلہ دینے میں کامیاب رہا تھا۔ میزبان ٹیم اب پہلے ٹیسٹ میں اپنی غلطیوں کو دور کرکے بھارت کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کرے گی۔
پڈیکل پر سب کی نظریں
یشسوی جیسوال کے آؤٹ ہونے کے بعد دیو دت پڈیکل کریز پر آئے۔ پریکٹس میچ میں 142 رنز بنانے کے بعد ان سے پہلے ٹیسٹ میں بھی بڑی اننگز کی امید کی جا رہی ہے۔ بھارتی ٹیم کے لیے پڈیکل کی اننگز اس لیے بھی اہم ہوگی کیونکہ جیسوال کی وکٹ جلد گرنے کے بعد اب ٹیم کو ایک بڑی شراکت داری کی ضرورت ہے۔
ٹاس بھارت نے جیتا
گالے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بھارت کے کپتان شبمن گل نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارتی ٹیم نے بیٹنگ کے لیے یشسوی جیسوال اور کے ایل راہول کو میدان میں اتارا۔ٹیم کی کوشش تھی کہ پہلے دن زیادہ سے زیادہ رنز بنا کر سری لنکا پر دباؤ ڈالا جائے۔ جیسوال کے رن آؤٹ کے بعد اب راہول اور پڈیکل پر اننگز کو سنبھالنے کی ذمہ داری ہے۔
بھارت کی پلیئنگ الیون
بھارت کی ٹیم میں یشسوی جیسوال، کے ایل راہول، شبمن گل (کپتان)، دیو دت پڈیکل، رشبھ پنت، رویندرا جڈیجا، دھرو جریل، کلدیپ یادیو، مناو سوتھر، محمد سراج اور پرسدھ کرشنا شامل ہیں۔
سری لنکا کی پلیئنگ الیون
سری لنکا کی ٹیم میں لاہیرو ادرا، نشان مدوشکا، دنیش چندیمل، کامندو مینڈس، دھننجایا ڈی سلوا (کپتان)، سونل دینوشا، نیروشن ڈکویلا، کیشرا نوانتھا، پربت جے سوریا، لاہیرو کمارا اور اسیتھا فرنینڈو شامل ہیں۔
گالے میں بارش کا خدشہ
میچ شروع ہونے سے پہلے گالے کے موسم نے بھی دونوں ٹیموں کی تشویش بڑھا دی تھی۔ پہلے دن شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی اور بارش کے امکانات تقریباً 90 فیصد تک بتائے گئے تھے۔ میچ مقررہ وقت پر شروع ہوگیا اور ابتدائی مرحلے میں کھیل جاری رہا۔ اب سب کی نظریں اس بات پر ہیں کہ موسم پورے دن کھیل کو کس حد تک متاثر کرتا ہے۔ بھارت اور سری لنکا دونوں ٹیمیں اس سیریز کا آغاز جیت کے ساتھ کرنا چاہتی ہیں۔ جیسوال کے آؤٹ ہونے کے بعد بھارتی ٹیم کی نظریں اب کے ایل راہول اور دیو دت پڈیکل پر ہیں کہ وہ اننگز کو مضبوط بنائیں اور بھارت کو بڑے اسکور کی طرف لے جائیں۔
یہ بھارت کا 600واں ٹیسٹ میچ ہے۔ یہ ایک بڑا تاریخی سنگِ میل ہے۔ بھارت نے اپنا پہلا ٹیسٹ 1932 میں کھیلا تھا اور اب 94 سال بعد وہ 600 ٹیسٹ مکمل کرنے والی ٹیم بن گیا ہے۔گالےانٹرنیشنل اسٹیڈیم بھی ایک تاریخی مقام بن گیا ہے۔ بھارت اور سری لنکا کا یہ مقابلہ گال میں کھیلا جانے والا 50واں ٹیسٹ ہے، جس سے یہ ایشیا کا پہلا میدان بن گیا ہے جہاں 50 ٹیسٹ میچ کھیلے گئے ہیں۔ جیسوال کا رن آؤٹ عام رن آؤٹ نہیں تھا بلکہ دونوں بلے بازوں کے درمیان غلط فہمی ہوئی۔ کے ایل راہول نے گیند کو کھیلنے کے بعد رن لینے کے لیے دوڑ لگائی، لیکن دونوں بلے باز ایک ہی جانب پہنچ گئے اور جیسوال کو رن آؤٹ ہونا پڑا۔ اس واقعے پر راہول بھی حیران رہ گئے۔
میچ کے دوران سری لنکا کو ایک اور دلچسپ لمحے کا سامنا کرنا پڑا۔ کے ایل راہول کے ایک شاٹ پر سری لنکن فیلڈر نشان مدوشکا کے ہیلمٹ پر گیند لگی۔ یہ واقعہ خطرناک نظر آیا،اسے میچ کا ایک اہم لمحہ بتایا گیا ہے۔
جسپریت بمراہ اس سیریز میں نہیں کھیل رہے۔ وہ بائیں گھٹنے کی انجری سے مکمل طور پر صحت یاب نہ ہونے کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہیں۔ ان کی غیر موجودگی بھارت کے لیے بڑا نقصان سمجھی جا رہی ہے۔ بھارت کی ٹیم میں دیو دت پڈیکل اور کلدیپ یادیو کو موقع دیا گیا ہے۔ پڈیکل نے پریکٹس میچ میں 142 رنز بنا کر اپنی جگہ مضبوط کی، جبکہ کلدیپ کی شمولیت سے بھارت نے اسپن کے شعبے کو بھی مضبوط کیا ہے۔
یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہے۔ میچ شروع ہونے سے پہلے بھارت پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں جبکہ سری لنکا چھٹے نمبر پر تھا، اس لیے دونوں ٹیموں کے لیے یہ سیریز اہم ہے۔