• News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • کار اور بس کی ٹکر۔ایک ہی خاندان کے9 افراد زندہ جل کر ہلاک

کار اور بس کی ٹکر۔ایک ہی خاندان کے9 افراد زندہ جل کر ہلاک

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Apr 17, 2026 IST

کار اور بس کی ٹکر۔ایک ہی خاندان کے9 افراد زندہ جل کر ہلاک
کرناٹک کے ضلع یادگیر کے سورپور تعلقہ میں جمعہ کے روز ایک دل دہلا دینے والا سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ شانتاپورا کراس کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک کار اور نجی بس کے درمیان آمنے سامنے زبردست ٹکر ہوگئی، جس کے بعد کار میں آگ بھڑک اٹھی۔
 
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کرشنا نائک (52) اور ان کی اہلیہ اننتھا کالا (45)، شرن اپا (36) اور ان کی اہلیہ نسرگا (30)، ان کے بچے سدھارتھ (3)، ادوک (5) اور سرینیدھی (ڈیڑھ سال)، ششی کلا (30) اور ان کے بیٹے چندن (8) کے طور پر ہوئی ہے۔ تاہم ششی کلا کا ایک اور بیٹا ویرات (10) معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا اور اس وقت زیر علاج ہے۔
 
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پرتھوک شنکر کے مطابق ابتدائی تحقیقات اور عینی شاہدین کے بیانات سے معلوم ہوا ہے کہ کار کا ٹائر پھٹنے کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو کھو بیٹھا، جس کے نتیجے میں کار سیدھی نجی بس سے جا ٹکرائی۔ تصادم کے فوراً بعد کار میں آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
 
حادثے کے وقت کار میں 10 افراد سوار تھے، جن میں 5 بچے بھی شامل تھے۔ چار افراد، جن میں دو بچے شامل تھے، موقع پر ہی جل کر جاں بحق ہوگئے، جبکہ دیگر زخمیوں کو فوری طور پر یادگیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کیا گیا، جہاں 9 افراد کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار اور بس  اور کار دونوں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ایمرجنسی سروسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پایا۔
 
پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان کا تعلق ضلع رائچور کے سرور تعلقہ سے تھا اور وہ یادگیر سے اپنے آبائی مقام کی طرف جا رہے تھے، جبکہ بس بنگلورو سے کلبورگی جا رہی تھی۔ بس میں سوار تمام 20 مسافر محفوظ رہے اور انہیں بروقت نکال لیا گیا۔
 
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ دوسری طرف، کار کے مسافر رائچور ضلع کے سرور تعلقہ سے ہیں۔ وہ یادگیر سے رائچور میں اپنے آبائی شہر جا رہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔
 
تاہم، ایک پولس افسر نے بتایا کہ پرائیویٹ ٹریول بس بنگلورو سے گلبرگہ( کلبرگی )جا رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بس میں سوار 20 مسافر محفوظ ہیں اور انہیں بروقت بچا لیا گیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔ اس دوران کار اور بس کو آگ میں جلائے جانے کے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے ہیں۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔