Saturday, June 14, 2025 | 18, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • کویتا قتل کیس معاملہ :پولیس نے کیا انکشاف،سسر اور بہنوئی نے کیا قتل، لاش کو سوٹ کیس میں بند کرغازی آباد لونی بارڈر کے قریب پھینکا تھا

کویتا قتل کیس معاملہ :پولیس نے کیا انکشاف،سسر اور بہنوئی نے کیا قتل، لاش کو سوٹ کیس میں بند کرغازی آباد لونی بارڈر کے قریب پھینکا تھا

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jun 13, 2025 IST     

image
غازی آباد :دوروز قبل 10 جون کو   غازی آباد کے لونی بارڈر  کے قریب  ایک سوٹ کیس سے  خاتون کی لاش بر آمد ہوئی تھی،اب اس معاملہ میں پولیس نے بڑا انکشاف کیا ہے۔الزام ہے کہ خاتون کا قتل انکے سسر اور انکے دو  بہنوئی  نے کی ۔کویتا  نامی مقتولہ حاتون کو قتل کرنے کے بعد ملزم سسر اور دونوں بہنوئی دو گھنٹے تک لاش کو ٹھکانے لگانے کے بارے میں سوچتے رہے۔ اس کے بعد ملزم نے کویتا کی لاش کو مسخ کیا اور کسی طرح اسے سوٹ کیس میں بند کر کے بائک پر سوار کر دہلی سرحد سے چند کلومیٹر دور غازی آباد میں پھینک دیا۔ اس کے بعد ملزمان اپنے گھر لوٹ گئے۔یہ سنسنی خیز انکشاف پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کی ہے۔
 
پولیس ملزم تک کیسے پہنچی؟
 
واقعے کے بعد سے پولیس کی ٹیمیں متوفی کی شناخت کی کوشش کر رہی تھیں۔ اس دوران پولیس نے ایک سی سی ٹی وی فوٹیج برآمد کیا، جس میں دو نوجوان دہلی سے ایک بائک پر اسی طرح کا سبز رنگ کا سوٹ کیس لاتے ہوئے نظر آئے اور اس کے بعد وہ خالی ہاتھ دہلی واپس جا رہے تھے۔ جس کے بعد پولیس ٹیم نے موٹر سائیکل کا نمبر ٹریس کیا اور معاملہ سامنے آیا۔ متوفی کی شناخت کویتا کے نام سے ہوئی ،جو کہ اصل میں پنجاب کی رہنے والی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کویتا کی شادی دہلی کے امبیکا وہار کراول نگر کے رہنے والے ساگر سے ہوئی تھی۔ کویتا کی ایک دو سال کی بیٹی بھی ہے۔
 
کیوں کیا گیا قتل؟
 
پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ کویتا ہر روز کسی نہ کسی معاملے پر اپنے سسرال والوں سے لڑتی رہتی تھی۔ کچھ دن پہلے کویتا نے لڑائی کے دوران اپنے بہنوئی سمیت کو تھپڑ مارا تھا۔ پوچھ گچھ کے دوران پتہ چلا کہ معاملہ کی رات کویتا کی اپنے سسر اور دونوں بہنوئی سے لڑائی ہوئی تھی۔ اس لڑائی کے دوران کویتا کو قتل کر دیا گیا۔ قتل کے بعد ملزمان دو گھنٹے تک لاش کو ٹھکانے لگانے کے بارے میں سوچتے رہے۔ اس کے بعد انہوں نے لاش کو مسخ کر کے ایک سوٹ کیس میں غازی آباد میں پھینک دیا۔ پولیس نے کویتا کے سسر ہرویر سنگھ، بہنوئی سمیت اور گڈو کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔
 
سوٹ کیس سے بدبو آرہی تھی، اطلاع پر پولیس پہنچی:
 
آپ کو بتا دیں کہ 10 جون کو دہلی کی سرحد سے کچھ فاصلے پر غازی آباد کے لونی سرحدی علاقے میں بیہٹا حاجی پور کی نہر کے پاس ایک سبز رنگ کے سوٹ کیس میں ایک خاتون کی لاش ملی تھی۔ سوٹ کیس سے بدبو آ رہی تھی۔ جس کے بعد لوگوں نے پولیس کو معاملے کی اطلاع دی۔ موقع پر پہنچی پولیس کو سوٹ کیس کھولنے پر ایک خاتون کی لاش ملی۔ خاتون کے جسم پر زخموں کے بہت سے نشانات تھے۔ متوفی خاتون نے نیلے رنگ کا سوٹ اور کالی شلوار پہن رکھی تھی۔ اس کے علاوہ ہر ہاتھ میں ایک ایک چوڑی تھی۔ اس معاملے کو حل کرنے کے لیے پولیس کی تین ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔