کیرالہ ہائی کورٹ نے وائناڈ کی ایم پی پرینکا گاندھی واڈرا کو نوٹس جاری کیا ہے۔ الزام ہے کہ پرینکا گاندھی نے ضمنی انتخابات میں اپنے اثاثے کو چھپایا ہے،دراصل ضمنی انتخاب میں ان کے خلاف لڑنے والی بی جے پی امیدوار نویہ ہری داس نے عدالت میں عرضی داخل کی ہے۔ اس عرضی میں ہری داس نے کانگریس ایم پی پر ضمنی انتخاب کے دوران اپنے اثاثے چھپانے کا الزام لگایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہری داس نے پرینکا گاندھی کی جیت کو غیر قانونی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
کیس کی سماعت اگست میں ہوگی:
کیرالہ ہائی کورٹ کے جسٹس کے بابو نے ہری داس کی دلائل سننے کے بعد عرضی قبول کرتے ہوئے پرینکا گاندھی کو طلب کیا ہے۔کیس کی سماعت اگست میں ہوگی۔عرضی میں کہا گیا ہے کہ کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے اپنے انتخابی حلف نامے میں اپنے اثاثے چھپائے۔پرینکا گاندھی نے غلط معلومات دی ہیں۔ووٹروں کو گمراہ کیا ہے اور ان پر غیر ضروری اثر ڈالا ہے۔اسکے علاوہ پرینکا گاندھی اور ان کے شوہر رابرٹ واڈرا کی کئی غیر منقولہ جائیدادوں کو دبا دیا گیا اور ظاہر نہیں کیا گیا۔ اسی بنیاد پر الیکشن کو چیلنج کیا گیا۔
انتخابات کی منسوخی کی عرضی دائر کی گئی:
راہل گاندھی نے لوک سبھا انتخابات 2024 میں اتر پردیش کی رائے بریلی اور کیرالہ کی وایناڈ سیٹ پرجیت درج کی۔ راہل نے رائے بریلی سیٹ کا انتخاب کیا اور وائناد سیٹ چھوڑ دی۔جسکے بعد 13 نومبر کو ضمنی انتخاب عمل میں آیا۔جس میں کانگریس کی جانب سے پرینکا گاندھی میدان میں اتری،دوسری جانب سی پی آئی کے ستیان موکیری اور بی جے پی سے نویہ ہری داس ،مقابلہ سہ رخی رہا۔ستیان موکیری اور ہری داس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور پرینکا گاندھی کو جیت حاصل ہوئی ،لیکن یک ماہ بعد دسمبر میں، ہری داس نے کیرالہ ہائی کورٹ میں ویاناڈ لوک سبھا کے ضمنی انتخاب میں پرینکا گاندھی کی جیت کو چیلنج کرتے ہوئے "انتخابات کی منسوخی" کی عرضی دائر کی ۔اور اثاثہ چھپانے کا الزام لگایا۔
2024 میں وایناڈ میں ضمنی انتخابات ہوئے :
2024 میں وایناڈ میں ضمنی انتخابات ہوئے تھے۔ اس ضمنی انتخاب میں پرینکا گاندھی واڈرا نے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے ستیان موکیری کو شکست دی اور 4,10,931 ووٹوں کے فرق سے وایناڈ لوک سبھا سیٹ جیت لی۔ کانگریس کے گڑھ وایناڈ میں پرینکا گاندھی، بی جے پی کی نویہ ہریداس اور سی پی آئی کے ستیان موکیری کے درمیان سہ رخی مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ لیکن پرینکا گاندھی جیتنے میں کامیاب رہیں۔