• News
  • »
  • قومی
  • »
  • پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس:لوک سبھا اور راجیہ سبھا 4 اگست تک کےلئے ملتوی

پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس:لوک سبھا اور راجیہ سبھا 4 اگست تک کےلئے ملتوی

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Aug 01, 2025 IST     

image
 پالیمنٹ کا مانسون اجلاس جمعہ کو بھی ہنگاموں کی نذر ہو گیا۔ کانگریس سمیت اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ نے بہار میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ذریعہ کرائے گئے ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی (SIR) کے خلاف احتجاج کیا۔  اپوزیشن نے  ووٹر لسٹ معاملے  کو زیر بحث لانے کی مانگ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔
 
اسپیکر نے انہیں منانے کی کوشش کی لیکن اپوزیشن ارکان نے توجہ نہ دی جس پر ایوان کی کارروائی پہلے دوپہر 12 بجے تک اور پھر 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ دوپہر دو بجے لوک سبھا دوبارہ شروع ہونے کے بعد بھی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ اپوزیشن ارکان نے احتجاج جاری رکھا۔ انہوں نے بہار میں اسپیشل انٹینسیو ریویژن پر خصوصی بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگائے۔ اس کے ساتھ ہی اسپیکر اوم برلا نے ایوان کی کارروائی پیر تک ملتوی کر دی۔ لوک سبھا پیر کی صبح 11 بجے دوبارہ شروع ہوگی۔
 
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے 10 دن بعد بھی لوک سبھا میں اپوزیشن کا احتجاج جاری ہے۔ 10ویں دن بھی کوئی بحث نہیں ہوئی، مرکزی حکومت نے تین اہم بل پیش کئے۔ ان میں ریاست گوا کے اسمبلی حلقوں میں درج فہرست قبائل کی نمائندگی بل - 2024، انڈین پورٹس بل- 2025، اور مرچنٹ شپنگ بل- 2024 شامل ہیں۔ اور ایوان کی کاروائی  دن بھر کےلے لئے ملتوی ہو گیا۔ ادھر راجیہ سبھا  کا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا۔ دونوں ایوان کی کاروائی 4 اگست تک کےلئے ملتوی کر دیا گیا۔
اسپیکر کو اپوزیشن کا خط
اس سے پہلے اپوزیشن جماعتوں نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو خط لکھ کر ووٹر فہرست پر نظرثانی پر خصوصی بحث کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپوزیشن کے کئی ارکان پارلیمنٹ نے خط پر دستخط کیے ہیں۔ اپوزیشن نے خط میں کہا ہے کہ حکومت کہہ رہی ہے کہ وہ تمام ایشوز پر بات کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے، لیکن ابھی تک ووٹر رول کے معاملے پر بحث کے لیے تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ووٹر لسٹ میں ترمیم کی وجہ سے ووٹر اپنا حق رائے دہی کھو رہے ہیں اور آزادانہ انتخابات کرانے کا موقع نہیں مل رہا۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی بحث کے انعقاد سے ممبران کو مسئلہ پر وضاحت حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت اور احتساب کی ضرورت ہے۔
 
اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کے خط کے بعد کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کی۔ دوسری جانب اپوزیشن ارکان نے پارلیمنٹ کے احاطے میں احتجاج کیا۔ ملیکارجن نے کہا کہ بہار کی ووٹر لسٹ میں ترمیم کے لیے کی گئی خصوصی نظر ثانی جمہوریت پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمزور طبقات کے ووٹروں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔