آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ سری وراہلکشمی نرسمہا سوامی مندر میں چندن اتسوکے دوران 20 فٹ کا حصہ گر گیا۔ اس حادثے میں سات افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ ضلع کلکٹر ہریندر پرساد نے کہا کہ ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں بچاؤ کے کام میں لگی ہوئی ہیں۔حادثہ صبح 3:30 سے 4 بجے کے درمیان پیش آیا حادثے سے پہلے کافی بارش ہوئی تھی۔
حادثہ کیسے ہوا؟
معلومات کے مطابق مندر میں چندن اتسو چل رہا تھا۔ پھر اچانک 20 فٹ کا حصہ نیچے گر گیا۔ جس سے وہاں بھگدڑ مچ گئی۔ ضلع کلکٹر ہریندر پرساد نے کہا کہ امدادی ٹیمیں زخمیوں کو اسپتال لے جا رہی ہیں۔ حادثے کے پیچھے وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ایس ڈی آر ایف کے ایک جوان کے مطابق اس واقعہ میں سات افراد کی موت ہو گئی۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچ گئے۔
بتا دیں کہ بدھ کی صبح وشاکھاپٹنم کے مندر میں چندن اتسو چل رہا تھا۔ اس دوران عقیدت مندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس دوران مندر کا 20 فٹ لمبا حصہ گر گیا اور کئی لوگ شدید زخمی ہو گئے۔ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف موقع پر موجود ہیں۔ راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ آندھرا پردیش کے وزیر داخلہ ونگلا پوڈی انیتھا بھی موقع پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے، حکومت نے امدادی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔
چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو نے غم کا کیااظہار :
آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو نے حادثے کے بعد غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈيا پلیٹ فارم 'ایکس ' پر لکھا، میں سری وراہا لکشمنراسمہ سوامی کے چندن اتسو کے دوران دیوار گرنے سے سات عقیدت مندوں کی موت کے واقعہ سے غمزدہ ہوں۔ شدید بارش کی وجہ سے دیوار گرنے سے ہونے والے اس واقعے میں مرنے والوں کے لواحقین سے میری گہری تعزیت ہے۔ میں نے وہاں کی صورتحال کے بارے میں ضلع کلکٹر اور ایس پی سے بات کی ہے۔ زخمیوں کو علاج معالجہ فراہم کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔