Friday, May 02, 2025 | 04, 1446 ذو القعدة
  • News
  • »
  • جموں وکشمیر
  • »
  • جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس کے 96 افسران کے تبادلے، جانیے کہاں کسکی ہوئی پوسٹنگ ؟

جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس کے 96 افسران کے تبادلے، جانیے کہاں کسکی ہوئی پوسٹنگ ؟

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Apr 30, 2025 IST     

image
جموں و کشمیر میں سیاسی اور سلامتی کی صورتحال ہمیشہ سے ہی حساس رہی ہے۔ حال ہی میں پہلگام میں ایک خوفناک دہشت گردانہ حملہ جس میں 26 لوگ مارے گئے ۔جس سے پورے ملک  میں ہلچل مچ گئی  ہے۔ اس واقعے کے چند دن بعد، جموں و کشمیر حکومت نے انتظامی مفادات اور تنظیم نو کی ضرورت کا حوالہ دیتے ہوئے، ایک بڑی تبدیلی کی ہے۔ منگل کو جموں و کشمیر حکومت نے جے کے اے ایس کے 96 افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کیے۔آئیے جانتے ہیں کہ کس کی اپوائنٹمنٹ کہاں ہوئی؟
 

جنگلات، ماحولیات اور متعلقہ محکموں میں تبدیلیاں:

حکومت نے جنگلات اور ماحولیات کے شعبے میں سینئر حکام کو کلیدی کردار تفویض کیے ہیں۔ راکیش مگوترا، جو اس سے قبل جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ کے رکن کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، کو محکمہ جنگلات اور  ماحولیات میں حکومت کے خصوصی سکریٹری کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ اس تقرری کو ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں محکمہ جنگلات میں ایڈیشنل سکریٹری دھنتر سنگھ کو محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن میں تعینات کیا گیا ہے۔
 

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور پاور سیکٹر کی تبدیلی:

ویر کرشنا دھر، سکریٹری، جوائنٹ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ریلیف بحالی اور تعمیر نو کے محکمے میں ایڈیشنل سکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ یہ تقرری ریاست میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے کی گئی ہے۔ اسی طرح محمد اشرف، جنرل منیجر، ڈی آئی سی کٹھوعہ کو جوائنٹ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن میں سیکریٹری کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔اسکے علاوہ نصیر احمد وانی کو محکمہ تعمیرات عامہ (آر اینڈ بی) میں منتقل کردیا گیا ہے، جہاں وہ غلام رسول میر کی جگہ لیں گے۔ 
 

سیاحت اور ثقافتی ترقی سے متعلق تقرریاں:

سیاحت کے شعبے میں کئی اہم تبادلے ہوئے ہیں۔ سونالی ارون گپتا، جوائنٹ ڈائریکٹر، انڈسٹریز اینڈ کامرس (M&P) جموں کو جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز میں ایڈیشنل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ یہ قدم ثقافتی تحفظ اور فروغ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ جموں میں انفارمیشن کے جوائنٹ ڈائریکٹر اتل گپتا کو بلور-ڈگن ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا سی ای او مقرر کیا گیا ہے، جہاں وہ راجیش لکھن کی جگہ لیں گے۔
 
ولر ماناسبل ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او عمر شفیع پنڈت کو ریونیو ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، سری نگر کا پرنسپل مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈی آئی سی گاندربل کے جی ایم بلال مختار ڈار کو سونمرگ ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا سی ای او مقرر کیا گیا ہے، جہاں وہ غلام محمد بھٹ کی جگہ لیں گے۔ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں ایڈیشنل سیکرٹری میر نصر ل ہلال جیری کو پہلگام ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا سی ای او مقرر کیا گیا ہے جبکہ ریونیو ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے سابق پرنسپل قیصر احمد باوانی کو کشتواڑ ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا سی ای او مقرر کیا گیا ہے۔ساتھ ہی صنعت و تجارت ،دیہی ترقیات،صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں تقرریاں کی گئی ہیں۔