Monday, June 23, 2025 | 27, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • ناجائزجنسی تعلقات کاعبرت ناک انجام۔ نوجوان کا بہیمانہ قتل۔ محبوبہ اوراسکا شوہر گرفتار

ناجائزجنسی تعلقات کاعبرت ناک انجام۔ نوجوان کا بہیمانہ قتل۔ محبوبہ اوراسکا شوہر گرفتار

Reported By: Munsif TV | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 23, 2025 IST     

image
ضلع نلگنڈہ کے نکیریکل منڈل کے نومولا گاؤں میں کل ایک وحشیانہ واقعہ پیش آیا۔ ناجائز ازدواجی تعلق کے سبب ایک شخص کاوحشیانہ تشدد کرکے قتل کر دیا گیا ۔ مہلوک  کی سابق محبوبہ اور اسکےشوہر نے ایک نوجوان کی آنکھوں میں مرچ کا پاؤڈر ڈال کر، گھاس کاٹنے والی مشین  سے اس کے جسم کے مختلف حصوں کو کاٹ کر، اس کی شرمگاہ کو  بھی نقصان پہنچایا۔ اسے ایک درخت سے باندھ کر اور اس کی ٹانگیں توڑ دی گئی۔ یہ ایک وحشیانہ واقعہ ہے ضلع نلگنڈہ کےنکیریکل میں پیش آیا۔ پولیس اور رشتہ داروں کے مطابق،34 سالہ نرسنگ جنیا ایک رئیل اسٹیٹ بزنس مین ہے اور نومولا گاؤں میں اپنی ماں کے ساتھ رہتاہے۔ جنیا  کے اسی گاؤں کی دھنما نامی شادی شدہ خاتون کے ساتھ 8 سال سے نا جائز ازدواجی تعلقات تھے۔
 
اس معاملے کو لے کر دونوں خاندانوں کے درمیان کئی لڑائیاں ہوئیں۔ بات  پنچایت  اور  پولیس تھانے تک گئی۔ پچھلے سال اکتوبر میں، دھنما اور ناگراجو نے پولیس اسٹیشن میں جنیا کے  خلاف ہراسانی کی  شکایت درج کروائی، اور جنیا  کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔ جمعہ کی دوپہرجنیا دھنما کے گھر گیا اور ان کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔ دھنما کی بیٹی نے اپنے والد کو بلایا۔ ناگاراجو غصے سے گھر آیا ۔ ناگراجو نے دھنما، اس کی بیٹی اور دھنما کی ماں کے ساتھ مل کر  جنیاکو اپنے گھر میں  بے رحمی سے پیٹا۔ انہوں نے اس کے اعضاءمخصوصہ  پر بھی وار کئے۔ اسے سینے  گھونسے مارے،  اور پھر  اسے اپنے گھر کے سامنے ایک درخت سے باندھ دیا، اور اس کی آنکھوں میں کالی مرچ ڈال دی۔
 
جنیا کو دوپہر 1.30 سے ​​2.30 بجے کے درمیان بےدردی سے پیٹا گیا اور وہ بے ہوش ہو گیا۔ مقامی لوگوں نےجنیا کےرشتہ داروں کو اس کی اطلاع دی۔جنیا کے رشتہ دار آئے اور اسے ایمبولینس میں نکیریکل اسپتال لے گئے۔ اس کی حالت نازک ہونے پر ڈاکٹروں نے اسے نلگنڈہ اسپتال لے جانے کا مشورہ دیا۔ جنیا کو شام 6 بجے کے قریب نلگنڈہ اسپتال لے جایا گیا، جہاں شام 7.40 بجے اس کی موت ہوگئی۔ دوپہر تقریباً 3 بجے، دھنما اور ناگاراجو نکیریکل پولیس اسٹیشن پہنچے، انہوں نے کہا کہ انہوں نے پولیس کے سامنے خودسپردگی کی۔
 
بتایا گیا کہ دھنما اور ناگراجو نے ہفتہ کو نلگنڈہ ڈی ایس پی آفس میں خودسپردگی کی۔ سی آئی راج شیکھر نے کہا کہ نرسنگ جنیاکی ماں نرسنگ پرمیلا کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔ دھنما نے کہا کہ اس نے پلاٹوں کی تجارت سے اس کے بیٹے کی کمائی ہوئی تمام رقم استعمال کی، آٹھ سال انتظار کیا اور اب اسے بے دردی سے مارا پیٹا گیا۔ اس نے پولیس سے استدعا کی کہ اس کے بیٹے کو قتل کرنے والوں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے اور اسے انصاف دلایا جائے۔