• News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • موسیٰ ندی شباب پر ۔ موسیٰ رام باغ عنبر پیٹ ۔ پْل ٹریفک کےلئے بند۔ مزید بارش کی پیش گوئی۔ حکلام چوکس

موسیٰ ندی شباب پر ۔ موسیٰ رام باغ عنبر پیٹ ۔ پْل ٹریفک کےلئے بند۔ مزید بارش کی پیش گوئی۔ حکلام چوکس

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Aug 12, 2025 IST     

image
حیدرآباد میں گزشتہ کچھ دنوں سے جاری بھاری بارش کی وجہ سے موسیٰ ندی شباب پرآگئی۔ موسیٰ ندی میں معمول سے زیادہ پانی بہہ رہا ہے۔ حمایت ساگر  میں سیلابی پانی تیزی جمع ہوگیا ہے۔ حمایت ساگرمکمل طور پرلبریز ہوگیا ہے۔ واٹر بورڈ کے اہلکار حمایت ساگرکےتین گیٹ اٹھا کراضافی  پانی کو موسی  ندی میں چھوڑ رہے ہیں۔ اس تناظر میں، موسیٰ  ندی میں بھی طغیانی دیکھی جا رہی ہے۔ حکام نے  اس سلسلے میں موسیٰ رام باغ اورعنبرپیٹ کو جوڑنے والے پْل کو ٹریفک کےلئےبند کر دیا ے۔ پل زیر آب آگیا ہے۔  چوکس اہلکاروں نے پل سے گاڑیوں کی آمدورفت روک دی ہے۔ پل کے دونوں طرف رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔ گاڑی چلانے والوں کو متبادل راستے تلاش کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
 
 
موسیٰ رام باغ سےعنبر پیٹ کو جوڑنےوالا  پْل ٹریفک کےلئےبند ہونےسےعوام متبادل راستہ اختیا کر رے ہیں۔ گول ناکہ برج پرصبح سے ہی ٹریفک جام رہا۔ اس علاقہ میں  ٹریفک  گھنٹوں جام رہا۔ گول نالہ بریج سے موسی ٰ رام  باغ، آرٹی او، تک ٹریفک جام  دیکھا گیا۔  پولیس کو ٹریفک پرکنٹرول کرنے کےلئے شدید مشکالات کا سامنا کرناپڑا۔چادرگھاٹ لوور برج اور پرانہ پل کےقریب  ندی سے متصل 100فٹ روڈ کو بھی بند کردیا ہے۔
 
 

 مزید بارش کی پیش گوئی 

شام ہوتے ہی شہر کے مکینوں میں خوف کا ماحول دیکھا جا رہا ہے۔ صبح سے موسم خشک رہا، لیکن شام کے وقت حیدرآباد شہر میں ہلکی سے تیز بارش ہو رہی ہے۔ پچھلے ایک ہفتے سے یہی صورتحال ہے۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ منگل کی شام بھی تیز بارش کا امکان ہے۔ اس پس منظر میں پولیس کو بھی چوکنا کردیا گیا ہے۔
 
 

 آئی ٹی ملازمین کو  پولیس مشورہ 

موسلا دھار بارش کے پیش نظر آئی ٹی ملازمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 3 بجے تک اپنی سرگرمیوں سے زیادہ سے زیادہ لاگ آؤٹ ہوجائیں۔ شام کی شفٹ کے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ سائبرآباد پولیس نے کہا ہے کہ ہر ملازم شام تک اپنے گھر پہنچنے کا منصوبہ بنائے۔
بتایا جا رہا ہے کہ سائبرآباد پولس کمشنریٹ علاقہ میں شدید بارش کی وجہ سے زبردست ٹریفک جام ہو رہا ہے۔ مادھا پور، کْنڈا پور، ہائی ٹیک سٹی، گچی باولی سمیت کئی علاقوں میں گاڑیاں کلومیٹر تک پھنسی ہوئی ہیں۔ جس کی وجہ سے مسافروں، ملازمین اور موٹر سائیکلوں کو گھنٹوں سڑکوں پر انتظار کرنا پڑتا ہے۔ تاہم بعض مقامات پر گاڑیاں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں اور آگے بڑھنے سے قاصر ہیں۔ ان حالات کے پیش نظر پولیس نے آئی ٹی ملازمین سے تعاون کرنے کو کہا ہے تاکہ اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔