• News
  • »
  • جموں وکشمیر
  • »
  • جموں وکشمیر میں ترنگا ریلیوں کا انعقاد۔ ہرطرف حب الوطنی کے نغمے اورنعرے ۔طلبا،فوج، بی ایس ایف، پولیس۔ ایل جی، سی ایم، افسروں اورعام لوگوں نے کی شرکت

جموں وکشمیر میں ترنگا ریلیوں کا انعقاد۔ ہرطرف حب الوطنی کے نغمے اورنعرے ۔طلبا،فوج، بی ایس ایف، پولیس۔ ایل جی، سی ایم، افسروں اورعام لوگوں نے کی شرکت

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Aug 12, 2025 IST     

image
 یومِ آزادی کے سلسلے میں سرینگر میں آج ایک میگا ترنگا ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں ایل جی منوج سنہا اور وزیرِاعلیٰ عمرعبداللہ ۔سینکڑوں دیگر شرکاء کے ساتھ ہاتھوں میں ترنگا لیے مارچ کرتے نظر آئے۔ پورے جموں کشمیر میں ترنگا ریلیاں نکالی گئی۔

ترنگا ریلی میں 1508 میٹر لمبا قومی پرچم

ایک تاریخی یوم آزادی کی تقریب میں، جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع نے ایک ریکارڈ قائم کرنے والی میگا ترنگا ریلی کا مشاہدہ کیا جس میں 1508 میٹر لمبا قومی پرچم تھا، جس نے ایک ایسا لمحہ تخلیق کیا جسے آنے والے برسوں تک یاد رکھا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر ہرویندر سنگھ کی رہنمائی میں منعقد کیا گیا، ضلع انتظامیہ کی طرف سے تیار کردہ بڑے ترنگے کو اسکول کے طلباء نے پیر کے روز حب الوطنی کے شاندار مظاہرہ میں لے کر چلایا۔ریلی انٹری پوائنٹ- ویلکم ڈوڈہ گیٹ سے شروع ہوئی اور کمیونٹی ہال پر اختتام پذیر ہوئی، سڑکیں اتحاد اور قوم پرستی کے نعروں سے گونجتی رہیں۔تقریب میں سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے طلباء، ضلعی افسران، مختلف محکموں کے افسران، سماجی کارکنان، این جی اوز، میڈیا کے نمائندوں اور عوام الناس نے پرجوش شرکت کی۔
 
سی آرپی ایف کی 132 بٹالین نے سری نگر کے تاریخی لال چوک میں آج "ہر گھر ترنگا" ریلی کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ ریلی لالچوک کے کلاک ٹاور سے شروع ہوئی جو پرتاپ پارک تک پہنچتے ہوئے دوبارہ گھنٹہ گھر میں پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی ۔ہندواڑہ میں آزادی کے جشن کے سلسلے میں شاندار ترنگا ریلی نکالی گئی جو بوائز ہائر سیکنڈری اسکول سے شروع ہو کر قصبے کے مختلف علاقوں سے گزری۔ اس میں طلباء، سول انتظامیہ کے افسران اور جموں و کشمیر پولیس کے اہلکاروں نے جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔
 
کپواڑہ میں قومی مہم ہر گھر ترنگا کے تحت ایک شاندار میگا ترنگا ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں طلباء، سرکاری افسران، اہلکاروں اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ ڈی سی کپواڑہ شری کانت بالا صاحب سوسے ریلی کا افتتاح ڈی سی آفس کمپلیکس سے کیا۔ ریلی کپواڑہ ۔سوپور ہائی وے اور بائی پاس چوک سے ہوتی ہوئی شہداء میموریل۔ ریگی پورہ پر اختتام پذیر ہوئی، جہاں شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔شوپیان کے امام صاحب علاقے میں آج پولیس کی جانب سے ایک شاندار ترنگا ریلی کا انعقاد کیا گیا جو ایس ایچ او شہنواز احمد کی صدارت میں منعقد ہوئی ، اس ریلی میں طلبہ، پولیس اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 
 
بی جے پی کی جانب سے آج جھیل ڈل میں شکارا ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی میں پارٹی لیڈران کے ساتھ ساتھ کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی، اس دوران شکارے کو قومی پرچموں اور بی جے پی کے جھنڈوں سے سجایا گیا تھا۔شرکاء نے جھیل ڈل کے مختلف حصوں میں شکارا رائیڈ کرتے ہوئے آزادی کے ترانے اور حب الوطنی کے نعرے بلند کیے۔جموں و کشمیر کا بچہ بچہ اب اپنے ملک ہندوستان کا ترنگا فخر سے لیکر چل رہا ہے اب جموں و کشمیر میں 2019 کے پہلے جیسے حالات نہیں رہے ان باتوں کا اظہار بی جے پی ضلع صدر شوپیان راجہ وسیم نے ایک ترنگا ریلی کے دوران کیا ۔ضلع پلوامہ  میں آج صبح شاندار  ترنگا  ریلی منعقد کی  گئی  جو پلوامہ اسپورٹس اسٹیڈیم سے شروع ہوئی  ۔ اس موقع پر ضلع کے تمام افسران، خواتین، طلبہ و طالبات، ڈی ڈی سی اراکین اور مختلف سماجی و تعلیمی اداروں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔اس تقریب کا سب سے نمایاں لمحہ 150 فٹ لمبے ترنگے کا لہرایا جانا تھا، جو قومی فخر کی شاندار علامت ہے۔
 
 یوم آزادی کے پیش نظربی ایس ایف نے بانڈی پورہ سے سری نگرایک شانداد سائیکل ریلی کا اہتمام کیا۔ جو کہ بی ایس ایف ہیڈکوارٹر بانڈی پورہ سے شروع ہوکر ہم ہامہ سرینگر میں اختتام کو پہنچی۔ ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ اندو کنول چِب نے آج علی الصبح ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر بانڈی پورہ سے روانہ کیا ۔بی ایس ایف نے یومِ آزادی کے پیش نظر پر "ایک بھارت، شریشٹھ بھارت" کے تحت اُناسی کلو میٹر طویل سائیکل ریلی کا انعقاد کیا۔ ریلی میں 79 سائیکلسٹ تھے جن میں مقامی نوجوان اور بی ایس ایف اہلکار شامل تھے، ریلی بانڈی پورہ سے شروع ہو کر مختلف علاقوں سے گزرتی ہوئی ہمہامہ سرینگر میں اختتام پذیر ہوئی۔
 
 ہر گھرترنگا مہم کے تحت آج گاندربل پولیس نے ایک ترنگا بائیک ریلی کا انعقاد کیا اس ریلی کو ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پوسوال نے جھنڈی دکھا کر۔منی گام سے روانہ کیا۔۔ اس ریلی میں دو سو سے زیادہ بائیک سواروں نے شرکت کر کے حب الوطنی کے جذبے کا اظہار کیا۔ آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت ہر گھر ترنگاپروگرام کے تحت کشتواڑ میں ضلع پولیس کی جانب ایک میگا ترنگا  ریلی نکلی گئی جو چوگان سے شروع کی گئ  جس میں پولیس انتظامیہ کشتواڑ کے طلباء اور مقامی لوگوں نے شرکت کی ۔اُدھمپور میں آج ٹریفک پولیس کی جانب سے  یومِ آزادی کے پیش پر تِرنگا ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت ایس ایس پی ٹریفک نیشنل ہائی وے عادل حمید نے کی۔ ریلی ایم چوک سے شروع ہو کرمارٹیس چوک دومیل میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں اسکولی طلبہ نے بھی شرکت کی۔