• News
  • »
  • صحت
  • »
  • سی جے پی کے احتجاج کے بعد جنتر منتر پر این ڈی ایم سی کی صفائی

سی جے پی کے احتجاج کے بعد جنتر منتر پر این ڈی ایم سی کی صفائی

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Afreen Begum | Last Updated: Jul 26, 2026 IST

سی جے پی کے احتجاج کے بعد جنتر منتر پر این ڈی ایم سی کی صفائی
 
نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) نے جنتر منتر پر ایک ہفتے تک جاری رہنے والے CJP کے احتجاج کے ختم ہونے کے بعد بڑے پیمانے پر صفائی مہم شروع کر دی ہے۔ احتجاج ختم ہونے اور مظاہرین کی جانب سے ہفتہ کی شام مقام خالی کیے جانے کے بعد صفائی کا کام فوری طور پر شروع کر دیا گیا-
 
این ڈی ایم سی نے بتایا کہ احتجاجی مقام اور اس کے اطراف کی صفائی کے لیے 500 سے زائد صفائی ملازمین کو مختلف شفٹوں میں تعینات کیا گیا ہے۔ یہ ملازمین کچرا، ملبہ، خیمے، بینرز، عارضی ڈھانچے اور احتجاج کے دوران چھوڑا گیا دیگر سامان ہٹا رہے ہیں تاکہ علاقے کو دوبارہ اپنی اصل حالت میں بحال کیا جا سکے۔ صفائی کے کام کو تیز کرنے کے لیے این ڈی ایم سی نے ٹرک، آٹو اور مشینی صفائی کے آلات، جن میں صفائی کی مشینیں بھی شامل ہیں، ۔ اس کے علاوہ سول انجینئرنگ محکمہ کے اضافی اہلکار بھی تعمیراتی فضلہ، پتھر اور دیگر کچرا ہٹانے میں مصروف ہیں۔ یہ صفائی مہم صرف جنتر منتر تک محدود نہیں بلکہ جنتر منتر روڈ، ٹالسٹائی مارگ، جئے سنگھ روڈ، سنسد مارگ اور کناٹ پلیس کے بعض حصوں میں بھی جاری ہے، جہاں احتجاج کے دوران بڑی تعداد میں لوگ موجود رہے تھے۔
 
این ڈی ایم سی کے مطابق گزشتہ دو دنوں میں احتجاجی مقام اور اس کے آس پاس سے دسیوں ٹن کچرا صاف کیا جا چکا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے احتجاج آگے بڑھتا گیا، کچرے کی مقدار بھی بڑھتی گئی، جس کی وجہ سے صفائی کے لیے اضافی عملہ اور مشینری چوبیس گھنٹے مامور کیے گئے 
 

CJP کا احتجاج کیوں ختم ہوا؟

دہلی کے جنتر منتر پر جاری CJP کا ہفتہ بھر کا احتجاج اس وقت ختم ہوا جب مرکز نے مظاہرین کے اہم مطالبات، جن میں مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ بھی شامل تھا، قبول کر لیے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کی قیادت میں یہ احتجاج امتحان کے مبینہ پیپر لیک اور تعلیمی نظام میں زیادہ احتساب کے مطالبے پر شروع کیا گیا تھا۔ دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے بعد CJP نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا، جس کے بعد این ڈی ایم سی نے احتجاجی مقام کی صفائی اور بحالی کا کام شروع کر دیا۔