Wednesday, July 01, 2026 | 14 محرم 1448
  • News
  • »
  • کاروبار
  • »
  • غیرملکی سیاحوں کی آمد پر ویزا کی تجویز:نیتی آیوگ

غیرملکی سیاحوں کی آمد پر ویزا کی تجویز:نیتی آیوگ

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 01, 2026 IST

غیرملکی سیاحوں کی آمد پر ویزا کی تجویز:نیتی آیوگ
ہندوستان میں سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے نیتی آیوگ نے کئی اہم اصلاحات تجویز پیش  کی ہیں۔ ان میں منتخب ممالک کے شہریوں کی آمد پر ویزا (Visa on Arrival) کی سہولت اور سیاحت و ہوٹل کے کاروبار سے متعلق لائسنسوں کی تجدید کے عمل کو آسان بنانا شامل ہے۔
 
ان سفارشات کا مقصد کاروبار کرنے کو آسان بنانا، زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سیاحوں کو بھارت لانا ،اور سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانا ہے۔ یہ تجاویز نیتی آیوگ کی نئی رپورٹ "سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے میں ترقی کے امکانات" کو پیش کیا گیا ہے ، جو منگل کو جاری کی گئی۔
 
رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ ہندوستان دھیرے دھیرے ٹورسٹ ویزا آن ارائیول (VoA) کی قیادت میں سہولت کاری کے فریم ورک کی طرف منتقل ہو، جس کی حمایت آسان ویزا کیٹیگریز، ٹارگٹڈ کنٹری سلیکشن اپروچ، اور ڈیجیٹل اور ادائیگی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرے۔
 
نیتی آیوگ نے سفارش کی ہے کہ بھارت مرحلہ وار ویزا آن ارائیول (VoA) کا نظام متعارف کرائے۔ اس کے ساتھ ویزا کی اقسام کو آسان بنایا جائے، منتخب ممالک کے شہریوں کو یہ سہولت دی جائے، اور ڈیجیٹل نظام اور ادائیگی کے طریقوں کو مزید مضبوط کیا جائے۔
 
رپورٹ کے مطابق، اگر مسافروں کو آمد پر ویزا کی سہولت ملے تو سفر کی منصوبہ بندی آسان ہوگی، داخلے کے وقت کی کاروائیاں کم ہوں گی، زیادہ سیاح بھارت کا رخ کریں گے اور دوبارہ آنے والے سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔نیتی آیوگ نے منتخب ممالک کے شہریوں کے لیے 90 دن کا متعدد بار داخلے (Multiple Entry) والا ویزا آن ارائیول جاری کرنے کی بھی تجویز  پیش کی ہے، تاکہ سیاح آسانی سے کئی مرتبہ بھارت آ جا سکیں۔
 
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہوٹلوں اور دیگر رہائشی مراکز کو مختلف لائسنس حاصل کرنے، بار بار تجدید کرانے اور لازمی معائنوں کے باعث اضافی اخراجات اور تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے نیتی آیوگ نے سفارش کی ہے کہ ان قوانین اور لائسنس کے نظام کو آسان بنایا جائے تاکہ سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے کی ترقی میں رکاوٹیں کم ہوں۔