Saturday, May 31, 2025 | 04, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • آندھراپردیش :این ٹی آر بھروسہ اسکیم کے تحت 71,380 افراد کی پنشن منظور

آندھراپردیش :این ٹی آر بھروسہ اسکیم کے تحت 71,380 افراد کی پنشن منظور

Reported By: Munsif TV | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: May 30, 2025 IST     

image
آندھراپردیش میں سماجی تحفظ کے اقدامات کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ چندرا بابو نائیڈوکی قیادت والی مخلوط حکومت نے بزرگوں اور معذور افراد کو این ٹی آر بھروسہ پنشن اسکیم کے تحت سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت اب حکومت نے شریک حیات کے زمرے میں 71,380 نئی پنشنز کی منظوری دے دی ہے۔
 
 اگر کوئی پنشن حاصل کرنے والا فرد انتقال کر جائے، تو اس کے شریک حیات کو اگلے ہی مہینے سے پنشن فراہم کی جا ئے گی ۔ حکومت نے اس پالیسی کو یکم  نومبر 2023 سے نافذ کیا تھا اور 1 دسمبر 2023 سے 31 اکتوبر 2024 تک اس زمرے میں اہل افراد سے درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔ درخواستوں کے جائزے کے بعد، 71,380 افراد کو اس سہولت کے لیے اہل قرار دیا گیا۔
 
ان نئے منظو شدہ مستفیدین کو ہرماہ 4,000 ہزارروپئے کی پنشن دی جائے گی۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاست میں مخلوط حکومت کے قیام کا ایک سال مکمل ہونے پر 12 جون سے یہ پنشن کی رقم جاری کی جائے گی۔ اس سہولت کا براہ راست فائدہ ان خواتین کو ملے گا، جن کے شوہر کا انتقال ہو چکا ہے اور وہ مالی مسائل کا شکار ہیں۔اہل خواتین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ متعلقہ گاؤں یا وارڈ سیکرٹریٹ کے عملے سے رابطہ کریں اور اپنے شوہر کا موت کا سرٹیفکیٹ، اپنا آدھار کارڈ اور دیگر ضروری دستاویزات جمع کروائیں۔ اگر یہ دستاویزات مہینے کے آخر تک مکمل کر لی جاتی ہیں تو انہیں اگلے مہینے سے باقاعدہ پنشن دی جائے گی۔
 
حکومت معاشرے کے تمام طبقات کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ بوڑھے ، کمزور، بیواؤں اور معذور افراد  کوباوقار زندگی  اور محفوظ بنانے کے لیے  پینشن کی رقم میں اضافہ کیا ہے ۔  یہ معاشرے کے غریب اور کمزور طبقوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے ایک بڑا فلاحی اقدام ہے۔  پنشن حاصل کرنےو الوں میں بوڑھے افراد، بیوہ، ٹوڈی ٹیپرز، بْنکر، تنہا خواتین، ماہی گیر، پرسنل، ویورز کے لیے سوشل سیکیورٹی پنشن کی رقم میں اضافہ کیا گیا۔ موچی، ٹرانس جینڈر اور ڈپپو فنکاروں کو 4000 روپے ماہانہ، معذور افراد اور ملٹی ڈیفارمیٹی جذام کے مریضوں کو 6000 روپے ماہانہ، مکمل طور پر معذور افراد کو 10000 روپے ماہانہ، جگر کی بیماری، دل کی بیماری، 4000 روپے ماہانہ ڈائیلاسز پر  10000 روپے ماہانہ  پنشن  یکم جولائی 2024 سے قابل ادائیگی ہوگی۔یہ اقدام حکومت آندھرا پردیش کی عوام دوست پالیسیوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد ریاست کے بزرگ اور بیوہ خواتین کو مالی تحفظ فراہم کرنا ہے۔