Saturday, August 16, 2025 | 22, 1447 صفر
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • ناگالینڈ کے گورنر لا گنیسن کا 80 سال کی عمر میں انتقال، گھر میں گرنے سے ان کے سر پر آئی تھی چوٹ

ناگالینڈ کے گورنر لا گنیسن کا 80 سال کی عمر میں انتقال، گھر میں گرنے سے ان کے سر پر آئی تھی چوٹ

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Aug 16, 2025 IST     

image
ناگالینڈ کے گورنر لا گنیسن کا انتقال ہوگیا ہے۔ وہ گزشتہ چند دنوں سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کی موت کی تصدیق راج بھون کے عہدیدار نے جمعہ کو کی۔ راج بھون کے عہدیدار نے بتایا کہ ناگالینڈ کے گورنر لا گنیشن کی چنئی کے ایک اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ لا گنیشن 80 سال کی عمر میں انتقال ہو گیے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق 8 اگست کو چنئی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر گرنے کے بعد ان کے سر پر شدید چوٹ آئی تھی۔ان کا چنئی کے اپولو ہسپتال میں علاج چل رہا تھا۔
 
ناگالینڈ سے پہلے وہ منی پور اور بنگال میں بھی گورنر رہ چکے ہیں:
 
لا گنیسن کا پورا نام لا گنیسن آئیر ہے۔ وہ 16 فروری 1945 کو پیدا ہوئے تھے۔ گنیشن نے 20 فروری 2023 کو ناگالینڈ کے 19ویں گورنر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ ناگالینڈ سے پہلے وہ 27 اگست 2021 سے 19 فروری 2023 تک منی پور کے 17ویں گورنر اور 28 جولائی 2022 سے 17 نومبر 2022 تک مغربی بنگال کے گورنر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
 
بی جے پی کے سینئر لیڈر، ایم پی سے راجیہ سبھا کے رکن بھی رہے:
 
لا گنیشن بی جے پی کے سینئر لیڈر تھے۔ ان کا شمار راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے تجربہ کار لیڈروں میں بھی ہوتا تھا۔ وہ مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ بچپن میں اپنے والد کی موت کے بعد گنیشن نے اپنے بھائی کے ساتھ رہتے ہوئے تعلیم حاصل کی۔ اس دوران انہوں نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ میں شمولیت اختیار کی۔ وہ غیر شادی شدہ تھے، انہوں نے ایک کل وقتی سنگھ کارکن کے طور پر اپنی  زندگی گزاری۔
 
حال ہی میں گھر میں گرنے سے ان کے سر پر چوٹ آئی تھی:
 
بتایا گیا ہے کہ ایل گنیشن کو جمعہ کو چنئی کے ٹی نگر میں واقع اپنی رہائش گاہ پر گرنے کے بعد سر میں چوٹ لگی تھی۔ رپورٹ کے مطابق ایل گنیشن اچانک گھر میں گر گئے اور انہیں بے ہوشی کی حالت میں ایمرجنسی وارڈ میں لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں کو اندرونی چوٹوں کا شبہ ہے۔ جس کے بعد ان کا علاج جاری تھا۔