نیٹ فلکس اپنی نئی کامیڈی فلم 'بیسٹ آف دی بیسٹ' کے ساتھ ناظرین کے لیے ایک نئی کہانی لے کر آ رہا ہے۔ یہ فلم کالج کی بالی ووڈ فیوژن ڈانس کی رنگین اور مقابلے سے بھرپور دنیا پر مبنی ہے۔ فلم میں میتری رام کرشنن اور پرینکا کیڈیا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ نیٹ فلکس نے فلم کی پہلی جھلک (فرسٹ لک) بھی جاری کر دی ہے، جس میں مرکزی کرداروں اور ان کے سفر کی جھلک دکھائی گئی ہے۔
فلم کب ریلیز ہوگی؟
'بیسٹ آف دی بیسٹ' کی ہدایت کاری لینہ خان نے کی ہے، جبکہ اس کی کہانی پرشانت وینکٹارامنوجم اور معروف کامیڈین حسن منہاج نے لکھی ہے۔
یہ فلم 18 ستمبر 2026 کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ لیکن اس کا ٹریلر ابھی تک جاری نہیں کیا گیا ہے۔
پہلی جھلک پر فینزکا ردعمل
نیٹ فلکس نے سوشل میڈیا پر فلم کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کامیڈی فلم کالجزبالی ووڈ طرز کے ڈانس کی دنیا پر مبنی ہے۔ تصاویر سامنے آنے کے بعد فینز نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا، یقین نہیں آ رہا کہ یہ حقیقت ہے، جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ اسے پہلے لگا یہ 'نیور ہیو آئی ایور'(Never Have I Ever) کے نئے سیزن کا اعلان ہے۔ ایک فینز نے میتری رام کرشنن کو مبارک دیتے ہوئے لکھا، "دیوی! میں تمہارے لیے بہت خوش ہوں۔
فلم کی کاسٹ
میتری رام کرشنن اور پرینکا کیڈیا کے علاوہ فلم میں انکور راٹھی، جنینا گاونکر، چنیل کلر، بیکی الیکس، شریا نویلے، حسن منہاج، للی سنگھ، نہار ڈوووری، نیکو گریتھم، امرین کھورانہ، تنشک جوشی اور سارہ چودھری بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔
میتری رام کرشنن اور پرینکا کیڈیا کا ورک فرنٹ
میتری رام کرشنن نیٹ فلکس کی مقبول سیریز 'نیور ہیو آئی ایور' میں دیوی وشواکمار کے کردار سے شہرت حاصل کر چکی ہیں۔ انہیں حال ہی میں 'دی بوائز' سیریز میں کاؤنٹیس کرو کے کردار میں دیکھا گیا، جبکہ اس سے قبل انہوں نے 2025 کی فلم 'دی ٹوئٹس' میں بیشا بلتی کے کردار کو آواز دی تھی۔ دوسری جانب پرینکا کیڈیا کو آخری بار 'ڈسکلوزر ڈے' میں دیکھا گیا تھا۔ وہ 2024 کی فلم 'ایوری تھنگ ٹو می' میں اپنے کردار کی وجہ سے بھی جانی جاتی ہیں۔