احمد آباد طیارہ حادثے کا ایک مسافرزندہ بچ گیا ہے۔ طیارے کی سیٹ نمبر11A کا مسافر ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ طیارہ حادثہ میں تمام 242 مسافر کی موت کی خر آئی تھی۔ لیکن ایک شخص کے زندہ بچ جا نے کی خبر نے سب کو چونکا دیا ہے۔ اور یہ مثال اس شخص پرصادق آ رہی ہے۔ جسے اللہ رکھے، اسے کون چکھے۔
جسے اللہ رکھے، اسے کون چکھے
انڈیا ایئر کے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے ایک مسافر کے زندہ بچ جانے کی خبریں آئیں ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق زندہ بچ جانے والے یہ مسافر برطانوی شہری ہیں ۔احمد آباد کے پولیس کمشنر جی ایس ملک نے بتایا کہ بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر فلائٹ میں سیٹ 11A پر ایک مسافر اس حادثے میں زندہ بچ گئے ہیں۔جی ایس ملک نے کہا ہے کہ زندہ بچ جانے والے مسافر اس وقت ’ہسپتال میں زیر علاج ہیں‘۔حکام کی طرف سے پہلے شیئر کیے گئے فلائٹ کے ڈیٹا سے پتا چلتا ہے کہ سیٹ 11A پر سوار مسافر وشواش کمار رمیش تھے جو برطانوی شہری ہیں۔
ویڈیو سوشل میڈیا میں وائر
بچ جانے والے شخص نے میڈیا سے اپنا بورڈنگ پاس شیئر کیا جس پر ان کا نام اور سیٹ نمبر 11A درج تھی۔ اس مسافرنے اس حادثے کی تفصیلات پر بات کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ’ٹیک آف کے تیس سیکنڈ بعد ایک زوردار آواز آئی اور پھر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ یہ سب بہت جلدی میں ہوا۔‘ وشواش کی ویڈیو شوشل میڈیا میں خوب وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں وشواش کو زخمی حالت میں چلتے ہوئے ایمنولنس میں جاتے دیکھا گیا ۔
چند سکنڈر میں عمارت کھنڈر میں تبدیل
احمد آباد میں ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہونے کا منظر چونکا دینے والا ہے۔ حادثے کے چند گھنٹے بعد بھی جائے حادثہ پر عمارتوں کے کھنڈرات سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ میڈیکل کالج کی عمارت پر جیسے ہی طیارہ گرا عینی شاہد کے مطابق،لوگوں کو ’خود کو بچانے کے لیے‘ تیسرے منزل سے چھلانگ لگاتے دیکھا گیا۔طیارہ گرنے کےبعد علاقہ میں ہر کوئی بھاگ کر زیادہ سے زیادہ جانیں بچانے کی کوشش کرتا دیکھا گیا۔ہر طرف ایمبولینسیں موجود ہیں جبکہ سڑکیں بلاک کر دی گئی ہیں۔