• News
  • »
  • کاروبار
  • »
  • پی ایم مودی کریں گے اے ایس آر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح، نائیڈو نے دیا دعوت نامہ

پی ایم مودی کریں گے اے ایس آر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح، نائیڈو نے دیا دعوت نامہ

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Afreen Begum | Last Updated: Jul 23, 2026 IST

پی ایم مودی کریں گے اے ایس آر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح، نائیڈو نے دیا دعوت نامہ
 
 
آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے انہیں یکم اگست 2026 کو بھوگا پورم میں بننے والے الوری سیتارام راجو انٹرنیشنل ایئرپورٹ (ASR Airport) کے افتتاح کی دعوت دی۔ نائیڈو نے کہا کہ یہ ایئرپورٹ شمالی ساحلی آندھرا پردیش کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا اور علاقے کے لیے روزگار، تجارت اور سیاحت کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔
 

ایئرپورٹ کا نام کس کے نام پر رکھا گیا ہے؟

اس نئے ایئرپورٹ کا نام آزادی کے مجاہد الوری سیتارام راجو کے نام پر رکھا گیا ہے۔ نائیڈو کے مطابق یہ ایئرپورٹ ان کی قربانیوں اور جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ مودی سے ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت، وزیر اعلیٰ نائیڈو اور وزیر اعظم مودی کے درمیان ملاقات میں ریاست اور ملک سے متعلق کئی اہم معاملات پر گفتگو ہوئی۔ نائیڈو نے مرکزی وزراء سے بھی ملاقات کی اور پولاورم پروجیکٹ، جل جیون مشن اور شہری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت پر بھی بات چیت کیا۔
 

ایئرپورٹ سے علاقے کو کیا فائدہ ہوگا؟

نائیڈو کا کہنا ہے کہ بھوگا(Bhogapuram)پورم ایئرپورٹ صرف ایک ہوائی اڈہ نہیں بلکہ ایک بڑے ترقیاتی منصوبے کا حصہ ہوگا۔ اس منصوبے کے تحت:ایوی ایشن یونیورسٹی(Aviation University) ، اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر، ایوی ایشن ہب، جیسے منصوبے بھی شروع کیے جائیں گے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس سے سیاحت، تجارت، سرمایہ کاری اور روزگار میں اضافہ ہوگا اور وشاکھاپٹنم اقتصادی خطے کو فروغ ملے گا۔
 

افتتاحی تقریب کی تیاریاں تیز

ایئرپورٹ کے افتتاح کے لیے ریاستی حکومت نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اعلیٰ سطحی اجلاس میں سیکیورٹی، ٹریفک، پارکنگ، بھیڑ کو سنبھالنے اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ تقریب میں ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے، جن میں آندھرا پردیش کے قبائلی علاقوں کا مشہور دھیمسہ (Dhimsa) رقص بھی شامل ہوگا۔
 

کسانوں کے لیے خصوصی اعلان

وزیر اعلیٰ نائیڈو نے اعلان کیا کہ جن کسانوں اور زمین مالکان نے ایئرپورٹ کے لیے اپنی زمین دی ہے، انہیں ایک بار مفت ہوائی سفر کی سہولت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھوگا پورم انٹرنیشنل ایئرپورٹ ساحلی آندھرا کی معیشت کو بدلنے والا منصوبہ ثابت ہوگا اور مستقبل میں یہ خطے کو ایک اہم عالمی رابطہ مرکز بنانے میں مدد دے گا۔