• News
  • »
  • کاروبار
  • »
  • پاسپورٹ کی فیس میں اضافہ۔ یکم جولائی سے نئی قیمتوں پرعمل آواری

پاسپورٹ کی فیس میں اضافہ۔ یکم جولائی سے نئی قیمتوں پرعمل آواری

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 25, 2026 IST

پاسپورٹ کی فیس میں اضافہ۔ یکم جولائی سے نئی قیمتوں پرعمل آواری
مرکزی حکومت ہندوستانی شہریوں کو بڑا جھٹکا دینے جا رہی ہے۔ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد اب پاسپورٹ درخواستوں کی فیس میں اضافہ کرنے  کا اعلان کیا ہے۔ اب نیا پاسپورٹ بنانا اور رینول کروانا مہنگا ہوگا۔ نیا پاسپورٹ جاری کرنے کی فیس بڑھ کر 2,500روپے ہو جائے گی۔  نیز، تتکال پاسپورٹ کی فیس 5,000روپے تک پہنچ جائے گی۔ نئے فیس پرعمل آواری  یکم جولائی سے ہو گی ۔یہ اعلان بدھ کو مرکزی وزارت خارجہ نے کیا ہے۔ اس نے نئی فیس کی تفصیلات کے ساتھ پاسپورٹ (ترمیمی) رولز، 2026 کے عنوان سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ 2012 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب مرکز نے ویزا فیس میں اضافہ کیا ہے۔یہ قواعد 18 سال سے زیادہ عمر کے درخواست دہندگان پر لاگو ہوتے ہیں۔
 
 نئی اور پرانی فیسوں کی تفصیلات یہ ہیں۔ 36 صفحات کے پاسپورٹ کی فیس، جو کہ فی الحال  1,500روپے ہے۔ بڑھ کر2,500 روپے ہو جائے گی ۔ اسی طرح ، تتکال پاسپورٹ کی فیس، جو فی الحال 3,500روپے ہے۔ اب بڑھ کر 5,000روپے ہو جائے گی۔ اسی طرح جنرل کیٹیگری میں 60 صفحات کے پاسپورٹ کی فیس، جو کہ فی الحال 2,000،روپے ہے۔  اب بڑھ کر3,500 روپے ہو جائے گی۔
 
  اسی طرح یہی  پاسپورٹ، اگر تتکال  میں  حاصل کریں گے تو اسکی فیس، جو فی الحال4000 روپے ہے۔ ، اب بڑھ کر 6,000روپے ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ، خراب یا کھوئے ہوئے پاسپورٹ کو تبدیل کرنے کے لیے زیادہ فیس ادا کرنی ہوگی۔ تتکال کے ذریعے 36 صفحات کے متبادل پاسپورٹ کی فیس، جو فی الحال5,000 روپے ہے۔ ، اب بڑھ کر 7,500روپے ہو جائے گی ۔  نیز، 60 صفحات کے تتکال پاسپورٹ کی قیمت فی الحال 6,000روپے ہے۔، لیکن اب اس کی قیمت بڑھ کر8,500 روپے ہو جائے گی۔ 
 
18 سال سے کم عمر کے پاسپورٹ فیس 36 صفحات کے لیے 1,750 روپے اور تتکال اسکیم کے ذریعے 4,250 روپے ہوگی۔ مرکز نے 8 سال سے کم عمر کے پاسپورٹ کی تبدیلی کی لاگت تتکال کے ذریعے 4,250 روپے اور 6,750 روپے مقرر کی ہے۔ اگر آپ ملک میں کوئی ہنگامی سرٹیفکیٹ چاہتے ہیں، تو وہ ہندوستان میں مفت فراہم کیے جائیں گے۔ بیرون ملک رہنے والے ہندوستانیوں کو 15 ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔ اگر ہندوستان میں شناختی سرٹیفکیٹ کی قیمت 1,000 روپے ہے، تو غیر ملکیوں کے لیے آپ کو $50 ادا کرنا ہوں گے۔