Thursday, August 07, 2025 | 13, 1447 صفر
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندرروڈی شیٹر قتل کیس میں 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندرروڈی شیٹر قتل کیس میں 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Aug 06, 2025 IST     

image
شہرحیدرآبادکے علاقہ  کوکٹ پلی یللما بنڈہ میں پولیس نے 24 گھنٹے کے اندر ایک روڈی شٹر کے قتل کیس کا سراغ لگایا۔ پولیس نے کیس میں چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ بالا نگر اے سی پی نریش ریڈی نے جگت گیری گٹہ پولیس اسٹیشن میں تفصیلات کا انکشاف کیا۔ کرناٹک سے تعلق رکھنے والا 40سالہ محبوب مشیر آباد میں رہتا  تھا۔ ایک ا سکریپ کی دکان چلاتا تھا۔ وہ چوری اور قتل سمیت 13 مقدمات میں ملزم ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ان کے خلاف بھی پرچہ درج کیا جا رہا ہے۔
 
پانچ سال قبل اس نے یللما بنڈہ کے ایک اسکریپ ڈیلر 48سالہ سید فضل سے11 لاکھ  روپے کا قرض لیا تھا۔  فضل کی جانب سے متعدد بار رقم واپس کرنے  کے مطالبہ  پر اس نے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ اس تناظر میں، قرض دینے والے فضل اور اس کے بھتیجے23 سالہ  سید جہانگیر نے محبوب کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔ یلمامابنڈہ کے آٹو ڈرائیوروں شیخ کریم (23) اور شیخ امیر (23) کی مدد سے، انہوں نے منصوبہ کے مطابق بات کرنے کے لیے محبوب کو منگل کی شام یلمامابنڈہ کے گڈ وِل ہوٹل میں بلایا۔
 
 

جب سب ایک ساتھ چائے پی رہے تھے، انہوں نے چاقوؤں سے حملہ کر کے انہیں قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا۔ وضاحت کی کہ انہوں نے چاروں ملزمان کو بدھ کے روز گرفتار کیا تھا اور انہیں ریمانڈ پر بھیج دیا تھا، اور قتل میں استعمال ہونے والے چاقو اور آٹو کو ضبط کر لیا تھا۔