Saturday, September 05, 2026 | 21 ربيع الأول 1448
  • News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • صدر جمہوریہ مرمو کے ہاتھوں 82 اساتذہ کو قومی ایوارڈ

صدر جمہوریہ مرمو کے ہاتھوں 82 اساتذہ کو قومی ایوارڈ

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Afreen Begum | Last Updated: Sep 05, 2026 IST

صدر جمہوریہ مرمو کے ہاتھوں 82 اساتذہ کو قومی ایوارڈ
ہندوستان میں آج 5 ستمبر کو یوم اساتذہ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نئی دہلی کے وگیان بھون میں 82 باصلاحیت اساتذہ کو اعزاز سے نوازیں گی ،ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں 48 اسکول کے اساتذہ، 21 اعلیٰ تعلیم (کالج یا یونیورسٹی ) کے اساتذہ اور ہنرمندی کی ترقی و صنعت کاری کی وزارت (MoSDE) سے تعلق رکھنے والے 13 اساتذہ شامل ہیں۔ ان اساتذہ کو تعلیم کے شعبے میں ان کی محنت اور بہترین خدمات کے اعتراف میں یہ ایوارڈ دیا جا رہا ہے۔ تقریب کے دوران ہر اعزاز حاصل کرنے والے استاد کے کام اور کامیابیوں پر مبنی مختصر دستاویزی فلمیں بھی دکھائی جائیں گی۔ قومی اساتذہ ایوارڈ کا مقصد تعلیم کے شعبے میں اساتذہ کی غیر معمولی خدمات اور طلباء کی زندگیوں پر ان کے مثبت اور دیرپا اثرات کو سراہنا ہے۔21 اعلیٰ تعلیم کے اساتذہ میں IIT حیدرآباد کے پروفیسر کیرتی چندر ساہو بھی شامل ہیں۔
 
وزارت تعلیم نے کہا کہ یہ اساتذہ تعلیم کے شعبے میں محنت اور بہترین کارکردگی کی مثال ہیں۔ وزارت کے مطابق ایک استاد صرف علم فراہم نہیں کرتا بلکہ طلباء کی سوچ اور شخصیت بنانے، ان میں اچھی اقدار پیدا کرنے اور ان کی مجموعی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ وزارت تعلیم نے مزید کہا کہ یوم اساتذہ ان اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع ہے جو وکست بھارت 2047 کے لیے ملک کے مستقبل کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بھی یوم اساتذہ کے موقع پر ملک بھر کے اساتذہ کو مبارکباد دی۔
 
اپنے پیغام میں صدر نے کہا کہ وہ ملک کے تمام اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں یوم اساتذہ سابق صدر جہموریہ ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کی سالگرہ کے موقع پر منایا جاتا ہے۔ ڈاکٹر رادھا کرشنن ایک عظیم مصنف اور فلسفی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک غیر معمولی استاد بھی تھے۔ صدردروپدی مرمو نے اس موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
 
صدردروپدی مرمو نے کہا کہ اساتذہ اپنی رہنمائی کے ذریعے طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کے کردار کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کے مطابق اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ طلباء کو اچھا انسان بننے کی راہ دکھائیں۔ محنتی اور طلباء کا خیال رکھنے والا استاد ان کی صلاحیتوں کو پہچان سکتا ہے، ان کے لیے حوصلہ اور تحریک کا ذریعہ بن سکتا ہے اور انہیں بہتر کارکردگی کے لیے آگے بڑھنے کی ترغیب دے سکتا ہے۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کو اپنے علم میں مسلسل اضافہ کرتے رہنا چاہیے، نئی ٹیکنالوجی کو اپنانا چاہیے اور تدریس کے جدید طریقے استعمال کرنے چاہئیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں طلباء میں آزادانہ سوچ اور تحقیق کا جذبہ بھی پیدا کرنا چاہیے۔
 
محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی، وزارت تعلیم کی جانب سے ہر سال 5 ستمبر کو یوم اساتذہ کے موقع پر قومی سطح کی تقریب منعقد کی جاتی ہے۔ اس تقریب میں ملک کے بہترین اساتذہ کو قومی اساتذہ ایوارڈ دیا جاتا ہے۔ ایوارڈ کے لیے اساتذہ کا انتخاب ایک سخت، شفاف اور آن لائن انتخابی عمل کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
 

48 اسکول اساتذہ کہاں سے منتخب ہوئے؟

سرکاری معلومات کے مطابق 48 اسکول اساتذہ کا انتخاب 27 ریاستوں، 7 مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں اور مرکزی حکومت کے 6 اداروں سے کیا گیا ہے۔ ان میں 26 مرد اور 22 خواتین اساتذہ شامل ہیں۔
 

انتخاب کا عمل

اسکول اساتذہ کے لیے انتخاب تین مرحلوں میں ہوا: ضلع، ریاست اور قومی سطح پر۔