Wednesday, April 29, 2026 | 11 ذو القعدة 1447
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • وائٹ ہاؤس میں شاہی استقبال، امریکہ اور برطانیہ کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور

وائٹ ہاؤس میں شاہی استقبال، امریکہ اور برطانیہ کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Apr 29, 2026 IST

وائٹ ہاؤس میں شاہی استقبال، امریکہ اور برطانیہ کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول نے برطانیہ کے بادشاہ کنگ چارلس سوم  اورملکہ کیملا کا وائٹ ہاؤس میں پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ایک شاندار سرکاری عشائیہ بھی دیا گیا، جس میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام، سفارتکاروں اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران امریکہ اور برطانیہ کے درمیان مضبوط تعلقات، باہمی تعاون اور دیرینہ دوستی کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکہ اور برطانیہ کے تعلقات تاریخی نوعیت کے حامل ہیں اور دونوں ممالک ہمیشہ اہم عالمی امور پر ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔
 
اسرائیلی فوج کا بڑا دعویٰ
 
وہیں دوسری اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کا ایک زیرِ زمین سرنگی نظام دریافت کیا ہے، جس کی لمبائی تقریباً دو کلومیٹر بتائی جا رہی ہے۔اسرائیلی حکام کے مطابق یہ سرنگ سرحدی علاقے کے قریب واقع تھی اور اسے ممکنہ طور پر عسکری مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سرنگ کی نشاندہی خفیہ معلومات اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کی گئی۔
Israel Defense Forces کے مطابق اس نوعیت کی سرنگیں ملکی سیکیورٹی کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں، اسی لیے انہیں تباہ کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب حزب اللہ کی جانب سے اس حوالے سے فوری طور پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔