Wednesday, April 29, 2026 | 11 ذو القعدة 1447
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • تلنگانہ: دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان،95.15فیصدطلبا کامیاب

تلنگانہ: دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان،95.15فیصدطلبا کامیاب

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Apr 29, 2026 IST

 تلنگانہ: دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان،95.15فیصدطلبا کامیاب
تلنگانہ دسویں جماعت کے نتائج، 95.15 فیصد پاس
نتائج میں لڑکیوں کا غلبہ، 96.26 فیصد پاس
پہلی بار واٹس ایپ کےذریعےنتائج حاصل کرنےکی سہولت
گریڈز کے بجائے مضمون کے حساب سے نمبر دیے گئے
تقریباً 5.28 لاکھ طلباء نے امتحانات میں شرکت کی
 
تلنگانہ میں دسویں جماعت کے امتحانات کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔  ریاست بھر میں جملہ 95.15 فیصد طلباء پاس ہوئے ہیں۔ حکومت کے مشیر ڈاکٹر کے کیشوا راؤ نے باضابطہ طور پر نتائج کو جاری کیا۔کیشوا راؤ نے بشیر باغ کے ایس سی ای آر ٹی کیمپس میں دوپہر 2 بجے جاری کیا۔ دسویں جماعت کے امتحان میں پاس ہونے کا تناسب 95.15 فیصد رہا۔ عہدیداروں نے انکشاف کیا کہ امتحانات میں شرکت کرنے والے  جملہ  5.17 لاکھ طلباء میں سے 4.97 لاکھ پاس ہوئے۔ نہ صرف گریڈز بلکہ مضمون کے حساب سے نمبر بھی سامنے آئے۔

ملگو ضلع نتائج میں سرفہرست، حیدرآباد کو ملا آخری مقام 

ملگو ضلع میں سب سے زیادہ 99.30 فیصد پاس ہوئے جبکہ حیدرآباد میں سب سے کم 89.23 فیصد پاس ہوئے۔ 6 اسکولوں میں 0 فیصد پاس فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ لڑکیاں 96.26 فیصد اور لڑکے 94.07 فیصد پاس ہوئے۔ دسویں جماعت کے امتحانات 14 مارچ سے 13 مئی تک منعقد ہوں گے

 اردو میڈیم کے طلبا تیسرے نمبر پر 

قابل ذکر ہے کہ سماجی بہبود کے گروکلوں میں پاس کی شرح 99.10 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اگر میڈیم کے لحاظ سے دیکھا جائے تو انگلش میڈیم کے طلباء نے 95.86 فیصد کے ساتھ سبقت حاصل کی، جب کہ تلگو میڈیم کے طلباء نے 89.14 فیصد اور اردو میڈیم کے طلباء نے 86.71 فیصد حاصل کیا۔ 

 گریڈ کےبجائے مضمون کے لحاط سے نمبرات

اس سال محکمہ تعلیم میں دو اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ماضی کی طرح گریڈز کے بجائے اس بار مضمون کے لحاظ سے نمبرات کا اعلان کیا گیا ہے۔ مزید برآں طلبہ کی سہولت کے لیے پہلی بار واٹس ایپ کے ذریعے نتائج جاننے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو لوگ اپنے نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں صرف واٹس ایپ نمبر 80969 58096 پر 'ہیلو' کہہ کر میسج بھیجنا ہوگا، اور تفصیلات آ جائیں گی۔

واٹس ایپ پربھی نتائج کا اعلان

عہدیداروں نے کہا کہ طلباء اپنے مارک میمو کو واٹس ایپ کے ساتھ ساتھ سرکاری ویب سائٹس پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اس سے طلباء اور والدین کے لیے نتائج جاننا آسان ہو گیا ہے۔دوسری جانب کل سے 15 مئی تک دوبارہ گنتی اور نتائج کی دوبارہ تصدیق کے لیے درخواست دینے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات 5 سے 12 جون تک منعقد ہوں گے اور ان امتحانات کی فیس کی ادائیگی کی آخری تاریخ 14 مئی مقرر کی گئی ہے۔