Saturday, August 02, 2025 | 08, 1447 صفر
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر پرینکا گاندھی کا بڑا حملہ، مودی حکومت کو جواب دینا ہوگا

امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر پرینکا گاندھی کا بڑا حملہ، مودی حکومت کو جواب دینا ہوگا

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Jul 31, 2025 IST     

image
پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس جاری ہے۔ ایسے میں اپوزیشن تمام مسائل پر مودی حکومت کو گھیرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن سب سے زیادہ چرچا ڈونلڈ ٹرمپ کا پاک بھارت جنگ بندی بیان پر ہے۔ کانگریس اس پر پی ایم مودی سے مسلسل جواب مانگ رہی ہے۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کے بعد ان کی بہن اور وایناڈ کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی کئی سوالات اٹھائے ہیں۔
 
کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی نے ایوان میں جاتے ہوئے میڈیا سے بات کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ امریکی صدر نے کیا کہا۔ ہر کوئی جانتا ہے کہ اس نے ٹیرف کے بارے میں کیا کہا۔

حکومت کو دونوں باتوں کا جواب دینا پڑے گا-پرینکا گاندھی

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی کے حوالے سے بیان دیا ہے کہ میرے کہنے پر دونوں ممالک نے جنگ بند کر دی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو دونوں باتوں کا جواب دینا ہوگا۔ وزیر اعظم مودی ہر جگہ جاتے ہیں، پوری دنیا کا سفر کرتے ہیں۔ دوست بنا تے ہیں اور پھر ہمیں یہ مل جاتا ہے۔

پون کھیرا نے ٹرمپ کا موازنہ سانپ سے کیا:

کانگریس کے ترجمان پون کھیرا نے بدھ کے روز ٹرمپ کا موازنہ سانپ سے کیا اور کہا کہ ٹرمپ سانپ کی طرح مودی کے گرد لپٹے ہوئے ہیں اور راہل گاندھی نے انہیں اس گڑبڑ سے نکلنے کا بہترین موقع فراہم کیا ہے۔ ان کا صرف اتنا کہنا تھا کہ ٹرمپ جنگ بندی کے بارے میں جھوٹ بول رہے ہیں۔