Saturday, June 07, 2025 | 11, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • بنگلورو بھگدڑ کیس میں آر سی بی مارکیٹنگ ہیڈ گرفتار، 3 دیگر کو بھی حراست میں لیا گیا

بنگلورو بھگدڑ کیس میں آر سی بی مارکیٹنگ ہیڈ گرفتار، 3 دیگر کو بھی حراست میں لیا گیا

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jun 06, 2025 IST     

image
بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر بھگدڑ معاملہ میں پولیس نے جمعہ کو رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے مارکیٹنگ ہیڈ نکھل سوسلے سمیت چار لوگوں کو گرفتار کیا۔پولیس نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے دیگر تین افراد ایونٹ مینجمنٹ کمپنی ڈی این اے نیٹ ورکس سے وابستہ تھے۔پولیس کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (کے ایس سی اے) کے سکریٹری شنکر اور خزانچی جے رام کے گھر بھی پہنچی، لیکن وہ نہیں ملے۔ وہ مفرور بتائے جارہے ہیں۔
 

نکھل جا رہا تھاممبئی :

پولیس کا کہنا ہے کہ نکھل واقعے کے بعد ممبئی فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا ، لیکن اسے بنگلورو ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔پولیس نے ڈی این اے عملے کے تین دیگر ارکان کرن، سمنتھ اور سنیل میتھیو کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور انہیں کبن پارک تھانے لایا  گیاہے، جہاں  ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہیں۔پولیس بھگدڑ میں لاپرواہی، قواعد، تقریب کی اجازت اور حفاظتی معیارات سے متعلق چیزوں کو نظر انداز کرنے کی وجہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔
 

کیا ہے پورا معاملہ؟

آر سی بی نے آئی پی ایل 2025 کا ٹائٹل جیتا ، جس کا جشن منانے پوری ٹیم بنگلور آئی۔ 4 جون کو یہاں جلوس نکالا گیا۔ٹیم کو چننا سوامی اسٹیڈیم جانا تھا، جہاں 3 لاکھ لوگ اکٹھے ہو گئے تھے اور اندر جانے کو لیکر دھکا  ،مکی کرنے لگے ، جس سے بھگدڑ مچ گئی اور 11 افراد اپنی جان کی بازی ہا ر گئے ، جب کہ 47 زخمی ہو گئے۔پولیس نے آر سی بی، کے ایس سی اے اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات سی آئی ڈی کو سونپ دی ہے۔
 

لواحقین کو 10  لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان:
 

کرناٹک میں حکمراں کانگریس نے نشاندہی کی کہ ڈی این اے انٹرٹینمنٹ نے آر سی بی کی آئی پی ایل فتح کی تقریبات کا انتظام کیا تھا جبکہ کے ایس سی اے نے اس تقریب کا اہتمام کیا تھا۔تینوں پر مجرمانہ غفلت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔آر سی بی نے فتح کے جلوس کے لیے پولس سے اجازت بھی مانگی تھی، لیکن اطلاعات کے مطابق پولس نے کوئی اجازت نہیں دی۔ اس کے باوجود یہ پروگرام منعقد ہوا۔تاہم میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے کے بعد ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے لوگوں سے معافی مانگی اور مرنے والوں کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔ آر سی بی نے یہ بھی کہا کہ وہ مرنے والوں کے لواحقین کو ہر ایک کو 10 لاکھ روپے دے گا اور زخمیوں کے لیے ایک فنڈ بنائے گا۔