تلنگانہ میں فہرست رائے دہندگان پرخصوصی نظر ثانی کا عمل25 جون سے شروع ہورہا ہے۔ تلنگانہ کے چیف منسٹراے ریونت ریڈی نے بدھ کوایس آئی آر معاملے پر لاپرواہی کرنے والے قائدین کو سخت کاروائی کا انتباہ دیا ہے۔ انھوں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا (ECI) کے ذریعہ SIR کے جاری عمل کے سلسلے میں پارٹی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت دی۔
اضافی چوکسی اختیار کرنےکی ضرورت
پارٹی قائدین کے ساتھ ایس آئی آر پر زوم میٹنگ میں شرکت کرتے ہوئے چیف منسٹر ریڈی نے وزراء، ایم ایل ایز، ایم پی اور حلقہ انچارج کو ہدایت دی کہ وہ ووٹر لسٹ سے حقیقی ووٹروں کے نام حذف ہونے کی اطلاعات کے پیش نظر ایس آئی آر پر اضافی چوکس رہیں۔انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر پارٹی کی ہدایات پر عمل درآمد کرنے میں ناکام رہے تو انچارجوں کو تبدیل کر کے نئے انچارج مقرر کئے جائیں گے۔
ایس آئی آر پر غفلت نا قابل برداشت
چیف منسٹر کے دفتر (سی ایم او) کی جانب سے جاری کردہ ایک ریلیز میں اس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا، ’’ہم کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کریں گے اور 10 دنوں تک انچارجز کی کارکردگی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔سی ایم ریڈی نے پارٹی سرپنچوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ایس آئی آر معاملے پر گاؤں کے لوگوں میں شعور بیدار کریں۔انہوں نے کہا، "ایس آئی آر کا معاملہ بہت سنگین معاملہ ہے۔ کچھ لیڈر ایس آئی آر کے بارے میں لاپرواہی برت رہے ہیں۔"چیف منسٹر نے واضح کیا کہ جب پارٹی کو نقصان پہنچے گا تو وہ خاموش تماشائی نہیں رہیں گے کیونکہ انہیں پہلے ہی ایس آئی آر بیداری میٹنگوں کے حوالے سے ضلع وار ی رپورٹس موصول ہو چکی ہیں۔
ایس آئی آر پرمزید شعوربیداری کی ضرورت
سی ایم ریونت ریڈی نے قائدین کو ہدایت دی کہ وہ ایس آئی آر پر مزید بیداری میٹنگیں منعقد کریں اور انچارج وزراء کو میٹنگوں کو کامیاب بنانے کے لیے مزید ذمہ داریاں سونپی۔وزیراعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ ایس آئی آر کے دوران غریبوں کے حق رائے دہی کا تحفظ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر غریب اپنا ووٹ کھو دیتے ہیں تو وہ اپنے آدھار اور راشن کارڈ سے بھی محروم ہو جائیں گے۔ سی ایم ریڈی نے کہا کہ تمام قائدین کو پارٹی کی ہدایات پر سختی سے عمل کرنا چاہئے۔
میٹنگ میں کانگریس قائدین کی شرکت
تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) کے صدر مہیش کمار گوڑ، تلنگانہ کی اے آئی سی سی انچارج میناکشی نٹراجن، نائب وزیر اعلیٰ ملو بھٹی وکرمارککا، اے آئی سی سی سکریٹری سچن ساونت اور دیگر قائدین نے میٹنگ میں شرکت کی۔
کانگریس کارکن چوکس رہیں: ٹی پی سی سی
تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کےصدر مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ کانگریس کیڈرس کا تمام حقیقی ووٹروں کے حقوق کے تحفظ میں کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوکنا رہنے اور بی جے پیت کی حکمت عملیوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔مغربی بنگال میں رائے دہندوں کو حذف کرنے کا حوالا دیتے ہوئے، انہوں نے پارٹی کیڈروں کو چوکنا رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔
میٹنگ ایس آئی آر مہم سے ایک دن پہلے
یہ میٹنگ ای سی آئی کے ذریعہ ریاست میں ایس آئی آر مہم کے آغاز سے ایک دن پہلے منعقد کی گئی تھی۔بوتھ لیول آفیسرز (BLOs) 25 جون سے 24 جولائی تک ریاست بھر میں گھر گھر جا کرووٹروں کی تصدیق کریں گے۔