Saturday, August 02, 2025 | 08, 1447 صفر
  • News
  • »
  • جموں وکشمیر
  • »
  • جموں کشمیرمیں موسم کا بدلا مزاج۔ موسلادھاربارش کی وجہ سےامرناتھ یاترا عارضی طورپرمعطل

جموں کشمیرمیں موسم کا بدلا مزاج۔ موسلادھاربارش کی وجہ سےامرناتھ یاترا عارضی طورپرمعطل

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 30, 2025 IST     

image
 
 ملک بھرمیں مانسون کے اثرات کے باعث موسلادھار بارش ہورہی ہیں۔ جموں وکشمیرمیں موسلادھار بارش کی وجہ سے کئی ندیاں بہہ رہی ہیں۔ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہو رہی ہے۔ بارش  کی وجہ سے امرناتھ یاترا کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ کشمیر کے ڈویژنل کمشنروجے کمار بیدھوری نے بدھ کو اعلان کیا کہ پورے کشمیر میں مسلسل بارش کی وجہ سے احتیاطی اقدام کے طور پر امرناتھ یاترا کو روک دیا گیا ہے۔
 
 

خراب موسمی حالات کی وجہ سے یاتریوں کو جنوبی کشمیر کے پہلگام اور شمالی کشمیر کے راستوں کے بالتل بیس کیمپ پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔مسلسل تیز بارش کی وجہ سے یاترا کو دونوں بیس کیمپوں بالتل اور ننوان،چندنواری سے ٹریک پر نہیں چھوڑا گیا ہے۔

 

اس سال 2 جولائی کو شروع ہونے والی یاترا 38 دن تک چلے گی۔ یہ یاترا 9 اگست کو شراون پورنیما کو ختم ہو گی۔ حکام نے اعلان کیا ہے کہ یاترا کے آغاز سے لے کر اب تک 3.93 لاکھ لوگوں کی  امرناتھ یاترا مکمل ہوچکی ہے۔ حکام کا اندازہ ہے کہ اس سال 5 لاکھ سے زیادہ عقیدت  امرناتھ یاترا میں شرکت کریں گے۔ اور پوتر گْپھا کا دورہ کریں گے۔