پنجاب پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے دو بین الاقوامی گروہوں کا پردہ فاش کیا ہے۔ اوراس سلسلہ میں چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدگان میں ایک خاتون بھی شامل ہے، پولیس نے ملزمین کے قبضےسے4 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ امرتسر پولیس کمشنر نے بتایا کہ پولیس کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ پولیس نے چار کلو منشیات برآمد کئے جو ڈرون کے ذریعہ سرحد پار سے آئی تھی۔ پولیس نے ایک خاتون سمیت چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
کمشنر نے بتایا کہ ترن نامی مقامی اسمگلر کافی عرصے سے سرگرم تھا۔ وہ مویشی کا تاجر ظاہر کرکے اسمگلنگ میں ملوث تھا۔ اور پرتعش زندگی گزار رہا تھا۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے انووا کار بھی برآمد کی ہے۔ 60 سالہ خاتون جسبیر کور کو بھی گرفتار کیا ہے۔
پنجاب ڈی جی پی نے سوشل میڈیا پر کہا کہ سرحد پار سے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑے کریک ڈاؤن میں، امرتسر کمشنریٹ پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے دو بین الاقوامی کارٹلوں کا پردہ فاش کیا، چھ افراد بشمول ایک منشیات اسمگلر ایک خاتون کو گرفتار کیا اور 4 کلو ہیروئن برآمد کی۔In a major crackdown on cross-border drug smuggling, Amritsar Commissionerate Police busts two international narco-trafficking cartels, arresting six persons, including a female associate of a drug smuggler and recovers 4 Kg Heroin.
— DGP Punjab Police (@DGPPunjabPolice) June 5, 2025
Preliminary investigation reveals that one… pic.twitter.com/JtyuNouvb6
ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ایک ماڈیول سیونبیر چلاتا ہے، جو پاکستان میں مقیم اسمگلروں سے براہ راست رابطے میں ہے۔ اسے ہیروئن کی کھیپ ملتی تھی اور وہ مویشیوں کی تجارت کی آڑ میں کام کرتا تھا۔
واضح رہےکہ پنجاب حکومت ریاست سے منشیات کے گروہوں کو ختم کرنے اور نوجوانوں کو منشیات کی گرفت سے بچانے کے لیے پرعزم ہے۔ اور پولیس کو سخت کاروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔