Thursday, May 15, 2025 | 17, 1446 ذو القعدة
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • وقف قانون پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کہا- ابھی ہم اہم سوال پر غور کریں گے، اگلی سماعت 20 مئی کو ہوگی

وقف قانون پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کہا- ابھی ہم اہم سوال پر غور کریں گے، اگلی سماعت 20 مئی کو ہوگی

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: May 15, 2025 IST     

image
 وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کے آئینی جواز کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس آگسٹین جارج مسیح کی بنچ نے اس اہم کیس کی سماعت کی۔اس دوران مرکزی حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ اس نے وقف کیس میں عدالت عظمیٰ کی جانب سے جن مسائل کی نشاندہی کی گئی  تھی ان پر تفصیلی جواب داخل کر دیاہے۔ مہتا نے کہا کہ اگر عدالت عبوری حکم پر غور کرتی ہے تو اس میں بھی زیادہ وقت نہیں لگے گا۔تاہم کیس کی اگلی سماعت 20 مئی کو ہو گی۔
 

کپل سبل  نے کیا کہا؟

عرض  گزاروں کی جانب سے کپل سبل نے کہا کہ ہم نے ایک مختصر نوٹ تیار کیا ہے، جسے ہم ایس جی تشار مہتا کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔ ایس جی تشار مہتا نے کہا کہ اس معاملے میں بڑی تعداد میں مداخلت کی عرضیاں داخل کی گئی ہیں۔ یہ عدالت پر منحصر ہے کہ وہ اسے سنتی ہے یا نہیں لیکن میری رائے میں اسے نہیں سنا جانا چاہیے ۔
 
یاد رہے کہ اس سے قبل ان عرضیوں  کی سماعت سابق چیف جسٹس سنجیو کھنہ کی سربراہی والی بنچ کر رہی تھی۔ تاہم جسٹس کھنہ 13 مئی کو ریٹائر ہو گئے جس کے بعد اب ایک نیا بنچ تشکیل دیا گیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے اس کیس کی آخری سماعت 17 اپریل کو کی تھی۔ اس وقت عدالت نے مرکزی حکومت کی طرف سے دی گئی اس یقین دہانی کو ریکارڈ کیا  کہ وہ نہ تو وقف املاک کو ڈی نوٹیفائی کرے گی، بشمول "یوزر کے ذریعہ وقف"اور نہ ہی 5 مئی تک سنٹرل وقف کونسل اور بورڈ میں کوئی تقرری کرے گی۔
 

سابق چیف جسٹس نے سماعت کے دوران کیا کہا تھا ؟ 

 17 اپریل کی سماعت میں سپریم کورٹ نے اشارہ دیا تھا کہ وہ وقف ایکٹ 2025 کے کچھ حصوں پر روک لگانے پر غور کر رہی ہے، جس میں 'وقف بہ صارف' کا تصور، وقف بورڈ میں غیر مسلموں کی نمائندگی اور متنازعہ وقف اراضی کی حیثیت کو تبدیل کرنے کے کلکٹر کو دیئے گئے اختیارات شامل ہیں۔