• News
  • »
  • قومی
  • »
  • سپریم کورٹ نے بہار ووٹر لسٹ ایس آئی آر تنازعہ کی سماعت 12 اور 13 اگست کے لیے مقرر کی

سپریم کورٹ نے بہار ووٹر لسٹ ایس آئی آر تنازعہ کی سماعت 12 اور 13 اگست کے لیے مقرر کی

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jul 29, 2025 IST     

image
سپریم کورٹ نے بہار میں ووٹر لسٹ کی اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) کے بعد 65 لاکھ ووٹروں کے ناموں کو حذف کیے جانے کے امکان پر خصوصی تبصرہ کیا ۔ جسٹس سوریہ کانت اور جویمالیہ باغچی کی بنچ نے زبانی طور پر کہا کہ اگر مسودہ فہرست سے ووٹروں کے  بڑے پیمانے پر اخراج ہوتا ہے، تو عدالت مداخلت کرے گی۔ بنچ نے بہار ایس آئی آر کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کو 12 اگست اور 13 اگست کو سماعت کے لیے درج کیا ہے۔
 
عدالت نے کیا کہا؟
 
ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز (ADR) کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 65 لاکھ لوگوں نے SIR فارم جمع نہیں کرائے ہیں، ایسے میں انکے مرنے یا ہجرت ہونےکا امکان ہے۔ بھوشن نے کہا کہ ایسے لوگوں کو فہرست میں شامل کرنے کے لیے دوبارہ درخواست دینا ہوگا۔ اس پرجج نے کہا کہ الیکشن کمیشن قانون کے مطابق کام کرے گا اور عدالت خدشات پر سنوائی کرےگا۔
 
65 لاکھ ووٹرز کے نام حذف کیے جانے کے امکان پر عدالت نے کیا کہا؟
 
جسٹس باغچی نے کہا، اگر کوئی SIR نہیں تھا، تو جنوری 2025 کی فہرست ابتدائی نقطہ ہے۔ ڈرافٹ فہرست الیکشن کمیشن شائع کرے گا۔ آپ کا خدشہ ہے کہ 65 لاکھ ووٹر اس میں شامل نہیں ہوں گے۔ کمیشن 2025 کی اندراج کے حوالے سے اصلاحات کا مطالبہ کر رہا ہے۔ ہم عدالتی اتھارٹی کے طور پر اس معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اگر بڑے پیمانے پر بائیکاٹ ہوا، تو فوری طور پر مداخلت کریں گے۔ 15 لوگوں کو لا کر بتاؤ کہ وہ زندہ ہیں۔
 
عدالت کا ڈرافٹ لسٹ روکنے سے انکار:
 
الیکشن کمیشن بہار ایس آئی آر کے لیے ڈرافٹ لسٹ یکم اگست کو شائع کرے گا، جسے عدالت سے روکنے کی درخواست کی گئی تھی۔ پیر کو کیس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے ڈرافٹ لسٹ کو روکنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ڈرافٹ لسٹ ہے اور اگر کوئی غیر قانونی پائی گئی تو پوری فہرست کو منسوخ کر دیا جائے گا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن سے آدھار کارڈ اور ووٹر شناختی کارڈ کو ایس آئی آر میں شامل کرنے پر غور کرنے کو کہا ہے۔