Tuesday, June 03, 2025 | 07, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • میرے بھائی ،ممی ۔پاپا کا خیال رکھنا،میں جلد ہر سازش کو بے نقاب کروں گا:تیج پرتاپ

میرے بھائی ،ممی ۔پاپا کا خیال رکھنا،میں جلد ہر سازش کو بے نقاب کروں گا:تیج پرتاپ

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jun 01, 2025 IST     

image
پارٹی اور خاندان سے نکالے جانے کے بعد تیج پرتاپ یادو نے اتوار کو اپنی خاموشی توڑی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کرشنا ارجن سے متعلق ایک پوسٹ بھی شیئر کی گئی ۔تیج پرتاپ نے تیجسوی کو ارجن کہا اور انہیں چھوٹا بھائی کہہ کر آشیرواد بھی دیا۔ پوسٹ کرتے ہوئے تیج پرتاپ یادو نے لکھا کہ جو لوگ مجھے میرے ارجن سے الگ کرنے کا خواب دیکھتے ہیں، وہ اپنی سازشوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، تم کرشن کی فوج  تو لے سکتے ہو،لیکن خود کرشنا کو نہیں۔
 

جلد ہر سازش کو بے نقاب کروں گا:

تیج پرتاپ یادو نے پوسٹ میں مزید لکھا کہ وہ جلد ہی ہر سازش کو بے نقاب کریں گے ۔ بس یقین رکھو میرے بھائی میں ہر حال میں تمہارے ساتھ ہوں، میں اس وقت بہت دور ہوں لیکن ی دعا ہمیشہ تمہارے ساتھ تھی اور رہیں گے۔ میرے بھائی، ماں اور پاپا کا خیال رکھنا۔ساتھ ہی تیج پرتاپ یادو نے اتوار کی صبح ایکس پر ایک  اور پوسٹ کیا۔ جس میں تیج پرتاپ نے لکھا، میرے پیارے ممی پاپا… میری ساری دنیا صرف آپ دونوں میں سمائی ہوئی ہے۔ آپ اور آپ کا کوئی بھی حکم بھکوان سے بڑھ کر  ہے۔ آپ ہیں تو سب کچھ ہے۔ مجھے صرف آپ کا اعتماد اور پیار چاہیے اور کچھ نہیں۔
 

گزشتہ دنوں کیا۔کیا ہوا؟

 
یادرہے کہ تیج پرتاپ یادیو نے حال ہی میں انوشکا یادو کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ دونوں 12 سال سے رشتہ میں ہیں اور ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔ تاہم کچھ دیر بعد انہوں نے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی اور دعویٰ کیا کہ ان کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہو گیا تھا جس کی وجہ سے یہ پوسٹ کی گئی۔ جس کے بعد سیاسی گلیاروں میں ہلچل مچ گئی ۔تاہم لالو پرساد یادو نے تیج پرتاپ کو  6 سال کے  لیے  آر جے ڈی اور خاندان سے نکال دیا۔