ٹاٹا گروپ نے احمد آباد میں ایئرانڈیا کے طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ ٹا ٹا گروپ کے چیئرمین این چندر شیکھرن نے مہلوکین کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپئے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان سوشل میڈیا کے ذریعہ کیا گیا۔ چندر شیکرن نے اپنے غم کا اظہار کیا کہ اس وقت ان کا درد ناقابل بیان ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اے آئی 171 فلائٹ حادثے کے المناک واقعہ پر شدید دکھ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جو دکھ وہ محسوس کررہے ہیں اور بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ چندر شیکھرن نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ وہ ان لوگوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا اور حادثے میں زخمی ہیں۔
این چندر شیکھرن نے زخمیوں کے طبی اخراجات برداشت کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے۔ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ضروری مدد فراہم کی جائے۔ وہ جے بی میڈیکل اسپتال میں ہاسٹل بنائیں گے۔ چندر شیکھرن نے کہا کہ آج ان کی پیشہ ورانہ زندگی کا سب سے افسوسناک دن ہے۔ دریں اثناء معلوم ہوا ہے کہ ٹاٹا گروپ کی ملکیت ایئر انڈیا کا طیارہ A-171 احمد آباد میں گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں اب تک تقریباً 186 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ تاہم اس خوفناک حادثے میں ایک شخص بال بال بچ گیا۔ ایئر انڈیا کے طیارے نے جمعرات کی دوپہر یہ ٹیک آف کے چند سیکنڈ بعد ہی میڈیکل کالج ہاسٹل کی عمارت سے ٹکرا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں کسی اور کے زندہ بچ جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
احمد آباد کے پولیس کمشنرجی ایس ملک کے مطابق، جمعرات کو پیش آنے والے المناک ایئر انڈیا طیارے کے حادثے میں کم از کم دو مسافر بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔ ایک زندہ بچ جانے والا شخص سیٹ 11A میں پایا گیا، جبکہ دوسرا اس وقت قریبی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ آج احمد آباد میں ایئر انڈیا کے طیارے کے حادثے میں ایم بی بی ایس کے تین طالب علموں کی جان چلی گئی۔فی الحال، تقریباً 45 طلباء ہسپتال میں زیرعلاج ہیں اوران کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔اس سے قبل، احمدآباد پولیس نے باضابطہ طور پراعلان کیا تھا کہ اس المناک واقعے کے نتیجے میں 204 جانیں گئیں۔
Hotline numbers issued - 011-24610843 | 9650391859 - Ministry of Civil Aviation; 1800 5691 444 - Air India passenger hotline; 07925620359 - Ahmedabad City police