• News
  • »
  • سیاست
  • »
  • تیجسوی کے الزامات جھوٹے ہیں۔ ان کا نام ووٹر لسٹ میں ہے: الیکشن کمیشن

تیجسوی کے الزامات جھوٹے ہیں۔ ان کا نام ووٹر لسٹ میں ہے: الیکشن کمیشن

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Aug 02, 2025 IST     

image
 الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے آر جے ڈی کے سرکردہ لیڈر تیجسوی یادو کے اس سوال کا جواب دیا ہے۔ آر جے ڈی لیڈر نے کہا کہ بہار میں اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) کے بعد جاری کردہ ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں ان کا نام شامل نہ ہونے کے بعد انھیں الیکشن کیسے لڑنا چاہئے۔ ای سی آئی نے کہا ہے کہ تیجسوی یادو کے یہ الزامات کہ ان کا نام ووٹر لسٹ میں شامل نہیں ہے ۔پوری طرح سے جھوٹے ہیں اور ان کا نام فہرست میں شامل ہے۔ الیکشن کمیشن نے دعویٰ کیا ہے۔
 
الیکشن کمیشن  نے انکشاف کیا ہے کہ تیجسوی یادو ،کا ووٹ ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں سیریل نمبر 416 کے ساتھ ہے۔ اس لیے تیجسوی یادو کی یہ بیان کہ ان کا نام ووٹر لسٹ میں  شامل نہیں ہے، سراسر جھوٹ ہے۔ دریں اثنا، بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے حال ہی میں اسپیشل انٹینسیو ریویژن کے نام سے ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کی ہے۔
 
تاہم اپوزیشن جماعتیں اس ترمیم پر کڑی تنقید کر رہی ہیں۔ وہ الیکشن کمیشن پر حکمراں بی جے پی کے حق میں کام کرنے اور بہار میں ایس آئی آر کے نام سے بی جے پی مخالف ووٹوں کو ہٹانے کا الزام لگاتے ہیں۔ اس تناظر میں تیجسوی یادو نے حال ہی میں ایک پریس میٹنگ کی اور کہا کہ ان کا نام بھی ڈرافٹ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔ تاہم ای سی نے ان کے الزامات کو مسترد کر دیا۔
 
واضح رہے کہ بہار ووٹر لسٹ کے خصوصی نظر ثانی (SIR) کے عمل کے بعد، الیکشن کمیشن نے جمعہ کو اپنی پہلی نظر ثانی شدہ ووٹر لسٹ کا مسودہ جاری کیا ہے۔ تیجسوی نے بتایاکہ ریاست کے جن 38 اضلاع کے لیے یہ ووٹر لسٹ کا مسودہ جاری کیا گیا ہے، ان میں سب سے زیادہ ووٹروں کے نام پٹنہ ضلع سے حذف کیے گئے ہیں۔ ایس آئی آر کے بعد الیکشن کمیشن نے بہار کے  جملہ  78969844 ووٹروں میں سے 6564075 ووٹروں کے نام ہٹا دیے ہیں۔اس وقت جو مسودہ فہرست جاری کی گئی ہے اس میں 72405756 ووٹرز کے نام شامل ہیں۔
 
 تاہم آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے ایک پریس کانفرنس کرکےدعویٰ کیاکہ  نئی لسٹ میں  ان کا نام شامل نہیں ہے۔تیجسوی یادو نے الزام لگایا کہ تقریباً ہر اسمبلی حلقہ  سے 20 سے 30 ہزار نام حذف کیے گئے ہیں۔ یعنی جملہ 65 لاکھ ووٹروں کے نام یعنی تقریباً 8.5 فیصد کو حذف کر دیا گیا ہے۔