تلنگانہ قانون سازکونسل ہنگامہ آرائی ہوئی ۔ بی آر ایس ایم ایل سی کو، قانون ساز کونسل کے چیرمین جی سکھیندر ریڈی نے ایوان سے معطل کر دیا ہے۔ وزیر پونگولیٹی سرینواس ریڈی کو نشانہ بناتے ہوئے اپوزیشن کا احتجاج بالآخر ارکان کو نکالنے کا باعث بنا۔
بی آرایس ارکان کا ہنگامہ
پیر کےدن جیسے ہی ایوان شروع ہوا، بی آر ایس ارکان نے وزیر پونگولیٹی معاملہ پر بحث پر اصرار کیا۔ چیئرمین نے اجازت نہ دی تو تمام اراکین ایک دم پوڈیم کی طرف بڑھ گئے۔ انہوں نے پلے کارڈز آویزاں کیے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان کی کاروائی میں خلل ڈالا۔ اس سلسلے میں کونسل کے چیئرمین نے بی آر ایس ایم ایل سی کے رویے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ ایوان میں افراتفری مچ گئی کیونکہ ارکان نے بار بار ان سے اپنی نشستوں پر جانے کی اپیل کی لیکن ان کی بات نہیں سنی گئی۔
مارشلز اور احتجاجی ارکان میں ہاتھا پائی
پوڈیم پر احتجاج کرنے والے اراکین کو روکنے کے لیے مارشلز کو بلایا گیا۔ اس سلسلے میں مارشلز اور بی آر ایس ایم ایل سی کے درمیان شدید ہاتھا پائی ہوئی۔ چیئرمین، جنہوں نے اراکین کے رویے کو ایوان کے قواعد کے خلاف سمجھا، تمام بی آر ایس ایم ایل سی کو ایک دن کے لیے ایوان سے معطل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
بی آر ایس ارکان ایوان سے معطل
معطل ہونے والوں میں مدھوسودھن چاری، رویندر راؤ، دیش پتی سرینواس، ایل رمنا، یادو ریڈی، سنکاری راجو، نوین کمار ریڈی، مدھوسودھن، وانی دیوی، پوچم پلی سری نواس ریڈی اور ایم کوٹی ریڈی شامل ہیں۔
اپوزیشن کوخاموش کرنے کی سازش کا الزام
معطلی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اراکین نے کہا۔وہ اس بات پر برہم تھے کہ حکومت نے اپوزیشن کو خاموش کرنے کی ایسی سازش رچی ہے جو ریاست کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوئی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ معطلی کا یہ ڈرامہ وزیر کے خلاف سنگین الزامات سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے کھیلا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ معطلی سے نہیں ڈریں گے اور عوامی حلقوں میں وزیر کی بے قاعدگیوں کو بے نقاب کریں گے۔
جانچ کےلئے ہاؤس کمیٹی تشکیل دینے کامطالبہ
انہوں نے ریونیو منسٹر پونگولیٹی سری نواس ریڈی کے راگھوا کنسٹرکشن میں بدعنوانی اور بے قاعدگیوں کی تحقیقات کے لیے ہاؤس کمیٹی کا مطالبہ کیا۔ اسمبلی اجلاس کے اختتام تک ان کا اجلاسوں میں شرکت سے بائیکاٹ کیا گیا۔
پونگولیٹی کو وزارت سے ہٹانے کی مانگ
اس کے ساتھ ہی بی آر ایس ارکان نے آج کونسل میں پونگولیٹی کی کمپنی میں بدعنوانی پر مطالبہ کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پونگولیٹی کو وزیر کے عہدے سے برخاست کیا جائے۔
بی آرایس ایم ایلز کو بھی کیا گیا تھا معطل
اسی معاملہ پر اسمبلی میں بھی بی آر ایس نے ہنگامہ کیا۔ اسپیکر نے بی آر ایس کے ڈپٹی فلور لیڈر ہریش راؤ، تلاسانی سرینواس یادو، سبیتا اندرا ریڈی، ممبران کے ٹی آر، ویمولا پرشانت ریڈی، سنیتا لکشما ریڈی، کووا لکشمی، مادھاورم کرشنا راؤ، بنداری لکشما ریڈی، پلا راجیشور ریڈی، گڈیم مہیپال سنجا ریڈی، پاویش ریڈی، ان کے علاوہ دیگر رہنما شامل تھے، انھیں ایوان سے معطل کیا گیا۔